فریدہ خانم کی غزل انڈین صحافی کی سریلی آواز میں

فریدہ خانم کی مشہور غزل 'وہ عشق جو ہم سے روٹھ گیا' سن 1988 میں ریلیز کی گئی۔

انڈین صحافی نے اپنی سریلی آواز میں پاکستان کی مشہور گلوکارہ فریدہ خانم کی غزل ‘ وہ عشق جو ہم سے روٹھ گیا’ گاکر سوشل میڈیا صارفین کی داد وصول کرلی۔

یہ بات اکثر کہی جاتی ہے کہ موسیقی احساسات کی زبان ہے اور اس کی کوئی حد نہیں ہے۔ ایک سریلی آواز دنیا میں کسی کو بھی اپنی جانب متوجہ کرسکتی ہے۔ انڈیا کی ایک صحافی کو پاکستان کی معروف گلوکارہ فریدہ خانم کی غزل بھاگئی۔ نائلہ حبیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ویڈیو میں فریدہ خانم کی غزل ‘ وہ عشق جو ہم سے روٹھ گیا’ گاکر دل جیت لیے۔ انڈین صحافی کی سریلی آواز نے ایسا جادو جگایا کہ سوشل میڈیا صارفین ان کے گرویدہ ہوگئے۔

ملکہ غزل فریدہ خانم 1929 میں کلکتہ میں پیدا ہوئیں۔ فریدہ خانم 18 سال کی تھیں جب ان کے خاندان نے امرتسر سے لاہور ہجرت کی۔ وہ اپنی بہن مختار بیگم کے نقشے قدم پر چلتی رہیں اور استاد عاشق علی سے موسیقی کے سبق لیے۔ نہایت قلیل عرصے میں انہوں نے اپنی محصور کن آواز سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنالی۔ ان کی مشہور غزل ‘ وہ عشق جو ہم سے روٹھ گیا’ سن 1988 میں ریلیز کی گئی۔

فریدہ خانم نے اپنا پہلا کنسرٹ 21 سال کی عمر میں 1950 میں کیا۔ جس کے بعد وہ ریڈیو پاکستان سے منسلک ہوگئیں۔ 60 کی دہائی میں صدر ایوب خان نے انہیں ایک عوامی محفل میں مدعو کیا، جس کے بعد ان کی شہرت دور دور تک پھیل گئی۔

یہ بھی پڑھیے

انڈین کسان تحریک کے لیے پاکستانی گلوکار کا گانا

فریدہ خانم متعدد مرتبہ انڈیا کا دورہ کرچکی ہیں۔ پاکستان کے علاوہ انڈیا میں بھی ان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔

متعلقہ تحاریر