نیٹ فلکس پر شفل پلے نامی نیا فیچر متعارف
جدید فیچر کے بارے میں سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔

نیٹ فلکس کے صارفین کو اپنی پسندیدہ فلمز اور سیریز کی تلاش میں ایپ پر کافی وقت لگ جاتا ہے جس کی وجہ سے انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اِس مسئلے کے حل کے لیے کمپنی نے ‘شفل پلے’ کا نیا فیچر متعارف کرادیا ہے۔
نیٹ فلکس اسمارٹ فون صارفین کی ایک پسندیدہ ایپ ہے جس کے ذریعے مختلف فلمز اورسیریزدیکھی جاسکتی ہیں۔ تاہم، ایک اہم مسئلہ جو صارفین کو اب تک درپیش تھا وہ یہ کہ فلم یا سیریز دیکھتے ہوئے جب دلچسپی کم ہونے لگتی تھی تو براہ راست کسی دوسری فلم یا سیریز کی طرف جانے کا کوئی طریقہ موجود نہیں تھا۔ نیٹ فلکس نے صارفین کی اسی مشکل کو سمجھتے ہوئے شفل پلے کا فیچر متعارف کرادیا ہے۔
نیٹ فلکس کے اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین ایک فلم یا سریز دیکھتے ہوئے اسے روک کر باآسانی دوسری پر منتقل ہوسکتے ہیں۔ لیکن اس کے لیے انہیں پہلے سے شفل پلے لسٹ میں اپنی پسندیدہ فلمز یا سیریز کے نام ڈالنے ہوں گے۔
Interesting new feature @netflix … but what kind of insane person just says, “yolo, let’s spin the Netflix wheel of fortune” pic.twitter.com/6WDJrmd7pG
— Turner Levison (@TurnerLevison) August 18, 2020
جدید فیچر کے بارے میں سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔
Whoa whoa what is this cool “shuffle play” feature on Netflix?!? It’s amazing and helpful for my indecisive self
— Melissa Nathan (@mnathannn) August 18, 2020
Why does my Netflix have a ‘shuffle play’ option? Who would ever use this and why?
— “Sips” (@SiphokaziKayana) August 13, 2020
یہ بھی پڑھیے
نیٹ فلکس سیریز ‘کوئنز گیمبیٹ’ کھلاڑیوں کے لیے حقیقت کی عکاس
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نیٹ فلکس نے تاحال شفل پلے فیچر کو باقاعدہ لانچ نہیں کیا ہے۔ اس وقت یہ فیچر صرف ایپل ٹی وی سمیت مختلف ٹی وی پلیٹ فارمز تک محدود ہے۔ تاہم، لانچنگ کے بعد اسے ایپ تک لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ شفل پلے کی لانچنگ رواں سال جون تک متوقع ہے۔