عمیر جیسوال کا ریمکس مقبوضہ کشمیر میں مقبول

عمیر جیسوال کی انسٹاگرام پوسٹ پر سری نگر کے صارفین نے بھی پیغامات بھیجے ہیں۔

پاکستانی گلوکار عمیر جیسوال کے گانے نے مقبوضہ کشمیر میں بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں۔

پاکستان کے معروف گلوکار عمیر جیسوال نے ‘میں نے تمھاری گاگر سے’ والے گانے کا ریمکس بنایا ہے جو مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں بھی مقبول ہوگیا ہے۔ عمیر جیسوال نے پچھلے دنوں فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سری نگر کے ریڈیو اسٹیشن پر موجود پریزینٹران کا گانا چلا کر خود بھی گنگناتے دکھائی دے رہے ہیں۔ تبصرے میں گلوکار نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

مقبوضہ کشمیر کے صارفین کی بڑی تعداد نے عمیر جیسوال کی اس انسٹاگرام پوسٹ پر تبصرے کیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Umair Jaswal (@umairjaswalofficial)

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گانا ‘میں نے تمھاری گاگر سے ماضی کا ایک مشہور گانا جو پاکستان کے معروف گلوکار عالمگیر نے گایا تھا۔

واضح رہے کہ عمیر جیسوال نے کوک اسٹوڈیو میں مختلف ریمکس گانے گائے جو بےحد مقبول ہوئے۔ ان گانوں میں سمی میری وار سرفہرست ہے۔ عمیر جیسوال نے اداکاری کے میدان میں بھی قسمت آزمائی۔ ڈرامہ سیریل مور محل میں ان کی پرفارمنس کو پسند کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی اداکاروں ثناء جاوید اور عمیر جسوال رشتہ ازدواج سے منسلک

عمیر جیسوال گزشتہ برس پاکستان کی مشہور اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

متعلقہ تحاریر