پریانکا کی لندن میں امریکی فلم کی تشہیر

وائٹ ٹائیگر میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے مدمقابل راج کمار راؤ ہیں۔

بالی ووڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی نئی امریکی ڈرامہ فلم دی وائٹ ٹائیگر نیٹ فلکس پر ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگئی ہے۔ پریانکا لندن میں امریکی فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی نیٹ فلکس پر متعدد فلمیں اور سیریز ریلیز کی گئیں جن میں سے ایک امریکی ڈرامہ فلم دی وائٹ ٹائیگر بھی ہے جو آئی اور چھاگئی۔

دی وائٹ ٹائیگر میں بالی ووڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے مدمقابل راج کمار راؤ ہیں۔ جبکہ بلرام حلوائی کا مرکزی کردار گوروآدرش نے نبھایا ہے۔ فلم میں ہدایتکاری کے فرائض رامین بحرانی نے انجام دیئے ہیں۔ فلم کی کہانی 2008 میں بُکرپرائز جیتنے والے اروند ادیگا کے ناول پرمبنی ہے۔

لندن میں موجود پریانکا چوپڑا اپنی امریکی فلم کی تشہیر کررہی ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پریانکا نے فلم کے متعلق متعدد ٹوئٹس  کیے۔ اداکارہ نے بتایا کہ وائٹ ٹائیگر 38 ممالک میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم ہے۔

یہ بھی پڑھیے

انڈیا میں نیٹ فلکس کے خلاف مہم

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر فلم کی کامیابی کے حوالے سے نیٹ فلکس کے اعداد وشمار بھی شیئر کیے۔

پریانکا نے ٹوئٹ میں بتایا کہ وائٹ ٹائیگر انڈیا میں نمبر ایک پر، برطانیہ میں نمبر 7 پر جبکہ امریکا میں ٹاپ 6 میں شمار کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ وائٹ ٹائیگر 22 جنوری کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی تھی۔

۔

متعلقہ تحاریر