فریال محمود اسکرین پر اور ذاتی زندگی میں بے باک شخصیت کی مالک
اداکارہ فریال محمود سوشل میڈیا پر اپنے بولڈ اور بے باک انداز سے اکثر صارفین کی تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں۔

پاکستانی شو بز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل فریال محمود ڈراموں میں اور سوشل میڈیا پر اپنے بے باک کرداروں اور فوٹو شوٹس کی وجہ سے اکثر تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں۔
فریال محمود کون ہیں؟
1980 اور 1990 کی دہائی تک راج کرنے والی اسٹیج کی معروف اداکارہ اور گلوکارہ روحانی بانو کی بیٹی ہیں۔ روحانی بانو پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی ماضی کی مشہور اداکارہ مرحومہ روحی بانو کی کزن تھیں۔ فریال کی والدہ روحانی بانو کراچی اسٹیج کی معروف گلوکارہ تھیں جو 80 اور ابتدائی 90 کے دور میں کافی مقبول رہیں۔
فریال محمود کے مطابق ان کے 2 چھوٹے بھائی اور 3 سوتیلی بہنیں ہیں۔ بقول فریال ان کے والد نے دوسری شادی کی تھی۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ اب تک وہ کئی ڈراموں میں اہم کردار ادا کر چکی ہیں۔ تاہم انہیں اپنے کیریئر میں اس مقام تک پہنچنے میں شوبز انڈسٹری اور ذاتی زندگی میں بہت سی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
View this post on Instagram
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا یہ نیا چہرہ شاید ہم میں سے بہت سے لوگوں کو نا معلوم ہو لیکن لال عشق اور بیچاری میں ان کی حالیہ اداکاری نے پاکستانی ڈرامہ پروڈیوسروں کی توجہ مبذول کرالی ہے۔
فریال محمود کا بچپن
فریال محمود نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ بچپن بہت خوبصورت ہوتا ہے نہ کمانے کی پریشانی ہوتی نہ کھانے کی صرف کھیل اور بس کھیل۔ کاش بچپن پھر سے لوٹ آئے ۔ وہ کہتی ہیں کہ ’جب لوگوں اور اپنی سہیلیوں کو ایسی باتیں کرتی دیکھتی ہوں تو مجھے اپنے بچپن کے تجربات اس طرف سے نظریں چرانے پر مجبور کردیتے ہیں۔‘
اداکارہ کا کہنا ہے کہ جب وہ سات سال کی تھیں تو ان کے والدین کے درمیان طلاق ہو گئی تھی پھر وہ امریکا شفٹ ہو گئی تھیں۔ اُن کے مطابق ’میری والدہ نے دوسری شادی کرلی میں اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہتی تھی۔‘
فریال محمود نے ایک انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے سوتیلے والد اُنہیں 4 سال تک ہراساں کرتے رہے۔ ’مگر خوف کے مارے میں اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کو کسی کےساتھ شیئر نہیں کرتی تھی۔ مجھے میرے سوتیلے والد بالکل پسند نہیں تھے۔‘
یہ بھی پڑھیے
فریال محمود اور آرمینہ خان ناقدین کے نشانے پر
ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے فریال کا کہنا تھا کہ ‘مجھے ہمیشہ ایسا محسوس ہوا ہے کہ میری والدہ کے انتخاب مجھے ہمیشہ مشکل میں ڈالتے ہیں، میرے دوسرے سوتیلے والد بھی ان کا ایک غلط انتخاب تھے، والدہ کی غیر موجودگی میں 8 سے 11 سال کی عمر تک انہوں نے مجھے گھر میں ہراساں کیا۔‘
فریال نے انکشاف کیا کہ 16 سال کی عمرمیں اپنی ماں کا گھر چھوڑ دیا تھا ۔ ایک ماہ تک میں گھر سے باہر رہی جب میرے پاس کھانے کو کچھ نہ رہا تو میں نے اپنے سوتیلے والد کو فون اور کہا کہ وہ میری مدد کریں ورنہ میں مر جاؤں گی۔
پاکستان شوبز انڈسٹری میں فریال محمود کی انٹری
اداکارہ فریال محمود نے کہا کہ شوبز فیلڈ میں دوہرے معیار کے لوگ زیادہ ترقی کرتے ہیں۔ ایک انٹرویو کے دروان انہوں نے کہا کہ سچ بولنے کی عادت پرانہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ منافقت کو پسند نہیں کرتی ہیں۔
محبت تم سے نفرت ہے ، ببن خالہ کی بیٹیاں اور میرا یار ملا دے سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ فریال کی اصل وجہ شہرت نجی ٹی وی چینل کی پروڈکشن ” بابا جانی ” سے ملی ۔
فریال محمود کا بولڈ فوٹو شوٹ اور حقیقت
فریال محمود آج کل جس ڈرامے میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں اس کا نام ہے ” رقیب سے ” ۔ سوشل میڈیا پر بے باک لباس زیب تن کرکے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صارفین کی تنقید برداشت کرنی والی اداکارہ کا اس ڈرامے میں ایک بہت ہی متوازن کردار ہے۔
ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ فریال محمود کے والد ( نعمان اعجاز) گھر میں ایک دوسری خاتون ( حدیقہ کیانی ) کو گھر پر لے آتے ہیں ۔ ڈرامے میں فریال کا نام انشا ہے ۔ انشا جہاں ایک طرف اپنے والد کی محبت سے سرشار ہوتی ہے تو دوسری طرف اپنی والدہ ( ثانبہ سعید جو فریال کی ماں کا کردار ادا کررہی ہیں ) کا بہت خیال رکھتی ہے۔
View this post on Instagram
فریال محمود کا سوشل میڈیا پر بے باک فوٹوسیشن اور یہ ڈرامہ ” رقیب سے ” میں کردار، دونوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ ڈرامہ دیکھنے والے ناظرین کسی صورت بھی اندازہ نہیں لگا سکتے کہ یہ ڈرامے رقیب سے میں کردار ادا کرنے والی اداکارہ اتنی بے باک ہو سکتی ہے۔