تاپسی پنوں کو خواتین کی صنفی منافرت کا بھی سامنا کرنا پڑا
فلم انڈسٹری میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کی، تاپسی پنوں

تیلگو اور تمل فلموں سے شہرت حاصل کرنے والی تاپسی پنوں انکشافات کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ انڈین فلم انڈسٹری میں مردوں کا صنفی منافرت پر مبنی رویہ رکھنا عام سی بات ہے مگر وہ ایسی اداکارہ ہیں جن کو خواتین کی جانب سے بھی صنفی منافرت کا سامنا کرنا پڑا۔
تاپسی پنوں کا انکشافات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’مجھے شروع میں فلم انڈسٹری میں عجیب و غریب چیزوں کا سامنا کرنا پڑا۔ مجھے چند ایک فلموں سے یہ کہہ کر الگ کردیا گیا کہ آپ ہیرو کی بیوی کو پسند نہیں وہ نہیں چاہتی کہ میں فلم کا حصہ رہوں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’ایک فلم کی ڈبنگ کے دوران مجھے بتایا گیا کہ ہیرو کو میرا ڈائیلاگ بولنے کا انداز پسند نہیں اس لئے آپ اپنا انداز بدلیں جب میں نے انکار کیا تو مجھے فلم سے ہٹا دیا گیا۔‘
بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں تاپسی پنوں کا تجربہ
تاپسی پنوں نے جس بات کی جانب سب سے زیادہ توجہ دلائی ہے وہ یہ ہے کہ ایک مرد اگر ایک عورت پر بالا دستی چاہے تو یہ عام بات ہے مگر اُن کے لیے یہ بات انتہائی حیرانگی کا باعث تھی کہ ایک عورت دوسری عورت سے اتنا کیوں خوف ذدہ ہے۔ تاپسی پنوں کا کہنا ہے کہ ’وہ خاتون جو مجھ کو فلم سے الگ کروا رہی تھی کیا اس کو یہ ڈر تھا کہ میں اس کے شوہر کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم نا کر لوں۔ آخر ایک عورت دوسری عورت سے کیوں خوفزدہ ہے۔‘ تاہم تاپسی پنوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں سیکس ازم یا صنفی منافرت (وہ چاہے عورت کی جانب سے ہو یا مرد کی جانب سے) اور بدانتظامی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنا نام پیدا کیا۔
View this post on Instagram
تاپسی پنوں کا آئندہ کا لائحہ عمل
تاپسی پنوں کا کہنا ہے کہ ’اب میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں صرف ان فلموں میں کام کروں کی جس میں مجھے خوشی خوشی کاسٹ کیا جائے گا۔‘ تاپسی کا کہنا ہے کہ یہ ایک لمبا سفر ہو سکتا ہے مگر اس سے وہ ہر دن اپنے کام سے لطف اٹھائیں گی۔
یہ بھی پڑھیے
کنگنا رناوت متنازع بیانات کے باعث پھر پھنس گئیں
پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز
اپنی پریکٹیکل لائف کے حوالے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تاپسی پنوں نے کئی انکشافات کیے ہیں۔ جڑواں ٹو اور پنک جیسے فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی تاپسی پنوں نے کہا ہے کہ کیریئر کے شروعات میں انہیں محض اس لئے فلم کی کاسٹ سے الگ کر دیا جاتا تھاکہ وہ پرکشش نہیں تھیں۔
View this post on Instagram
اُن کا کہنا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں وہ خوبصورت اور جازب نظر نہیں تھیں اور نہ ہی ان کو اداکاری کا کوئی تجربہ تھا جس پر فلم انڈسٹری کے سرکردہ لوگوں نے اکثر اس بات کو باور کرایا کہ اداکاری کے حوالے سے وہ زیادہ حساس نا ہوں۔
تاپسی پنوں نے انکشاف کیا کہ وہ اتنی پرکشش نہیں ہیں لیکن پھر بھی حیران کن طور پر ان کی پہلی فلم ہی کامیاب گئی۔ تاپسی نے اعتراف کیا کہ ان کو اداکاری سیکھنے کے لئے بہت محنت کرنی پڑی ہے۔
تاپسی کو اب بالی ووڈ فلم انڈسٹری سے منسلک ہوئے ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا ہے۔ اداکارہ متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے حوہر دکھا چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پریانکا کی لندن میں امریکی فلم کی تشہیر
View this post on Instagram
تاپسی پنوں کون ہے؟
تاپسی پنوں یکم اگست 1987 کو بھارتی دارالحکومت دہلی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز تیلگو اور تمل فلموں سے کیا۔ انہیں فلم فیئر ایوارڈ مل چکا ہے جبکہ 2018 میں فوبز نے ان کو انڈیا کی 100 مضبوط ترین شخصیات کی فہرست میں شامل کیا تھا۔
متعدد اداکارائیں اور اداکار اپنے کیریئر کے ابتداء کی کہانیاں سامنے لا چکے ہیں اور اب ان اداکاراؤں میں تاپسی پنوں بھی شامل ہو گئی ہیں۔