اداکارہ ماہرہ خان نے پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھ دیا
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ویب سیریز کا پوسٹر بھی جاری کردیا۔
پاکستان کی صف اول کی اداکاراوں میں شامل ماہرہ خان نے اپنا پروڈکشن ہاؤس کھول لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر پہلی ویب سیریز کا پوسٹر بھی جاری کردیا ہے۔
ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ماہرہ نے اب تک جن پروجیکٹس میں بھی کام کیا اپنی عمدہ پرفارمنس سے سب کے دل جیت لیے۔
اداکارہ اب پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھنے جارہی ہیں اور اس بات کا اعلان انہوں نے گزشتہ روز فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کیا۔ ماہرہ خان نے پوسٹ میں تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے پروڈکشن ہاؤس سول فرائی فلم کے بارے میں بتایا۔ تبصرے میں لکھا کہ ہر چیز کے پیچھے ایک کہانی ہوتی ہے اور وہ کہانیوں کے لیے زندہ رہتی ہیں۔ انہیں سنتی ہیں اور سناتی بھی ہیں۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ وہ پروڈکشن میں پہلی بار قسمت آزمائی پر ایک طرف گھبرائی ہوئی تو دوسری جانب پرجوش بھی ہیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
ماہرہ خان کی طرح کون کون اداکار ہوئے کرونا کا شکار؟
ماہرہ خان نے ایک اور انسٹاگرام پوسٹ میں ویب سیریز بارہواں کھلاڑی کا پوسٹر شیئر کیا۔ اداکارہ عائشہ عمر، اعجاز اسلم ، گلوگار ہارون اور فیشن ڈیزائنر نومی انصاری سمیت دیگر نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
View this post on Instagram
ماہرہ خان نے مختلف ڈراموں اور فلموں میں اپنے کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھرا اور شائقین کے دلوں میں جگہ بنائی۔ امید ہے کہ وہ پروڈکشن میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گی۔









