اداکارہ ریما خان نے اپنی فٹنس کا راز بتادیا

ریما کا کہنا ہے کہ ورزش پر سمجھوتہ نہیں کریں اور صحتمند رہیں۔

پاکستان کی معروف اداکارہ ریما خان نے مداحوں کو اپنی فٹنس کا راز بتاتے ہوئے ورزش کی اہمیت سمجھانے کے لیے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی ہیں۔

لالی ووڈ کی نامور اداکارہ ریما خان بلاشبہ متاثر کن شخصیت کی حامل ہیں۔ شائقین اکثر و بیشتر ان کی فٹنس کی وجہ دریافت کرتے ہیں۔ ریما نے بھی بالآخر سوشل میڈیا پر جواب دے ہی دیا۔

امریکا میں مقیم 44 سالہ اداکارہ نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ جاگنگ کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

ریما نے تبصرے میں لکھا کہ وہ روزانہ شدید سردی میں جب درجہ حرارت کے نقطہ انجماد سے نیچے ہوتا ہے 4 میل تک دوڑ لگاتی ہیں۔ اداکارہ نے مداحوں کو کسرت کی اہمیت سمجھاتے ہوئے لکھا کہ ورزش پر سمجھوتہ نہ کریں اور صحتمند رہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے ریما کی اس ویڈیو کو بےحد سراہا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

فلم اور ٹی وی میں کام کرنے والے فنکار جاذب نظر دکھنے کے لیے فٹنس کا بہت خیال رکھتے ہیں لیکن ریما نے انڈسٹری سے تعلق توڑنے کے باوجود بھی اپنی صحت کا بہترین انداز سے خیال رکھا ہوا ہے جوکہ ایک قابل تعریف عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عاطف اسلم کا نیا گانا ریلیز ہوگیا

واضح رہے کہ ریما خان متعدد فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے ساتھ ساتھ رمضان ٹرانسمیشن میں میزبانی کے فرائض بھی بخوبی انجام دے چکی ہیں۔

متعلقہ تحاریر