احسن خان مداحوں میں گھل مل گئے سیلفیاں بنائیں
احسن خان کو سڑک کنارے مداحوں نے گھیر لیا۔ اداکار نے مداحوں کے ساتھ خوب سیلفیاں بنوائیں
نشیلی آنکھوں والے احسن خان کے مداح ان کے ساتھ تصاویر بنوانے کو بےتاب ہوگئے۔
شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار احسن خان ہمیشہ ہی مداحوں کی محبتیں سمیٹتے نظر آتے ہیں۔ نشیلی آنکھوں والے احسن خان کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک کنارے مداحوں کا جم غفیر موجود ہے۔ مداح احسن خان سے تصاویر کی فرمائش کر رہے ہیں جبکہ اداکار خوش اسلوبی سے تصاویر بنوا بھی رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احسن خان کو ان کے مداحوں نے گھیرا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے ویڈیو کو خوب شئیر کیا ہے اور اداکار کو نرم مزاج اور سپر اسٹار قرار دیا ہے۔
احسن خان کا شمار ان اداکاروں میں جو سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے روابط قائم رکھتے ہیں۔ وہ اپنی سرگرمیاں سوشل میڈیا پر شیئر کرتے اور مداحوں کو آگاہ رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی وی سے شہرت حاصل کر کے فلم انڈسٹری میں اپنے قدم جمانے والے اداکار احسن خان نے رواں برس فروری میں ایک موقع پر کہا تھا کہ اداکار اپنے مداحوں کے بغیر کچھ نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کامیابی خدا کے بعد اپنے مداحوں کے نام کرتے ہیں۔