ماریہ بی کا نئے پروجیکٹ کے لیے ترک اداکارہ کا انتخاب
پاکستانی اداکارہ عائزہ خان بھی ماریہ بی کے پروجیکٹ کا حصہ ہوں گی۔
پاکستان اور ترکی کے مابین بہتر تعلقات کے باعث ترک فنکار پاکستان اور پاکستانی فنکار ترکی جاکر پروجیکٹس میں کام کررہے ہیں۔ ماریہ بی نے ایک مرتبہ پھر اپنے نئے پروجیکٹ کے لیے ترک اداکارہ کا انتخاب کرلیا۔ نئے لان کلکشن میں عائزہ خان بھی دکھائی دیں گی۔
ارطغرل غازی کی پاکستان میں کامیابی کے بعد اس سیریز میں کام کرنے والے ترک اداکاروں کا پاکستان اور پاکستانی فنکاروں کا ترکی آنا جانا لگا رہتا ہے۔
پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے ایک مرتبہ پھر اپنے لان کلکشن کے لیے ترک اداکارہ کو منتخب کرلیا۔ مشہور ترک سیریز ارطغرل غازی میں اصلاحان خاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ گلثوم علی الہان ماریہ بی کے ملبوسات کی ماڈلنگ کریں گی۔ پاکستانی اداکارہ عائزہ خان بھی اس پروجیکٹ کا حصہ ہوں گی۔ اس بات کا اعلان خود ماریہ بی نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کیا۔
View this post on Instagram
ماریہ بی کے کلکشن کی شوٹنگ ترکی میں جاری ہے ۔ اس موقعے پر عائزہ خان اور گلثوم علی نے ایک ساتھ تصاویر بنوائیں اور سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
کیا ارطغرل کی حلمیہ سلطان پشاور میں ہیں؟
ترک اداکارہ گلثوم انسٹاگرام پر ویڈیو میں اردو میں پاکستانیوں کو مخاطب کرتی نظر آئیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ ماریہ بی نے اپنے پچھلے کلکشن میں ارطغرل غازی میں سلجان خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ دیدم بیلچن سے ماڈلنگ کرائی تھی ۔
View this post on Instagram