برائیڈل کوٹیئر ویک کرونا کے بعد پہلا بڑا فیشن شو
برائیڈل کوٹیئر ویک کی صورت میں فیشن انڈسٹری کی رونقیں پھر لوٹ آئیں۔
کرونا کی وباء کے بعد برائیڈل کوٹیئر ویک پہلا بڑا فیشن شو ثابت ہوا ہے۔ لاہور میں منعقدہ اس رنگا رنگ میلے میں مختلف فیشن ڈیزائنرز اور برانڈز نے اپنے ملبوسات نمائش کے لیے پیش کیے۔
کرونا وائرس نے فیشن انڈسٹری کو گہن لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تاہم برائیڈل کوٹیئر ویک کی صورت میں فیشن انڈسٹری کی رونقیں پھر لوٹ آئی ہیں۔ برائیڈل کوٹیئر کی دسویں سالگرہ کے موقع پر لاہور میں خوب رنگ جمایا گیا۔
View this post on Instagram
ڈرامہ سیریل ثبات کی مشہور جوڑی ماورا حسين اور علی گیلانی بھی شو کا حصہ بنے۔
View this post on Instagram
اداکارہ یمنیٰ زیدی اور عمران اشرف نے میلہ لوٹ لیا۔
View this post on Instagram
اداکارہ حرا مانی خوبصورت لباس زیب تن کیے ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں۔
View this post on Instagram
معروف بیوٹی سیلون کاشیز کے مالک کاشف اسلم نے کوٹیئرویک میں پیراہن کے نام سے اپنا پہلا کلکشن پیش کردیا۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
فیشن انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی ڈیزائنر انیلہ مرچنٹ سے گفتگو
اداکارہ مایا علی نے خصوصی ہیر شو کے لیے ماڈلنگ کی۔
View this post on Instagram
معروف اداکار نعمان اعجاز نے ان کے صاحبزادے زاویار نعمان کے ساتھ شو میں انٹری دی۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا صارفین نے شو میں ماڈلز اور ڈیزائنرز کے ماسک نہ پہننے پر تنیقد کی لیکن کسی نے ریمپ پر سماجی فاصلے پر توجہ نہ دی۔ دوسری بات یہ کہ فیشن کی دنیا میں بعض اوقات کام کی نوعیت کچھ ایسی ہوتی ہے کہ ماسک استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
View this post on Instagram
4 فروری سے شروع ہونے والے فیشن میلے کا اختتام 6 فروری کو ہوگا۔