ڈرامے ارطغرل غازی کے بچوں پر کیا اثرات مرتب ہو رہے ہیں؟

صنم بلوچ نے بچے کی کاپی کی ایک تصویر شیئر کی جس کے ہر جملے میں 'ارطغرل' یا 'عثمان' کے لفظ کا استعمال کیا گیا ہے۔

پاکستان کی مشہور ٹی وی میزبان اور اداکارہ صنم بلوچ نے ملک میں ڈرامے ارطغرل غازی کے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ایک بچہ الفاظ کو جملوں میں استعمال کرتے ہوئے بھی ترک سیریز کے کرداروں کو نہیں بھولتا۔

پاکستان میں مشہور ترک ڈارمہ سیریز ارطغرل غازی کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکاروں کو پاکستان میں بےحد پذیرائی ملی ہے۔ ارطغرل غازی کا مرکزی کردار ترک اداکار انگین آلتان نے ادا کیا جبکہ حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی ترک اداکارہ ایسرا بیلجک نے راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھولیا۔ ان دنوں پی ٹی وی پر سیریز کا تیسرا سیزن  نشر کیا جارہا ہے۔

بلاشبہ ارطغرل غازی نے نوجوان نسل کو اسلامی تاریخ بہترین انداز سے سمجھائی ہے تاہم ہمیں اس بات کو بھی سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کسی بھی چیز کا حاوی ہونا درست نہیں ہے۔ چاہے وہ کوئی فلم ہو، ڈرامہ ہو یا کوئی کردار، حد سے تجاوز کرتی ہر شے نقصاندہ ہے۔ اداکارہ صنم بلوچ نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاید یہی بتانے کی کوشش کی ہے۔

صنم بلوچ نے اپنے ٹوئٹ میں اسکول کے بچے کی کاپی کے صفحے کی تصویر شیئر کی ہے جس میں الفاظ کو جملوں میں استعمال کیا گیا ہے۔ حیران کن طور پر ہر لفظ کے بنائے گئے جملے میں ارطغرل یا اس کے بیٹے عثمان کا نام موجود ہے۔ جیسے آنکھ بند ہونا کا جملہ بنایا گیا تو لکھا کہ ارطغرل کی آنکھ بند ہوتے ہی سرداری کے لیے جرگہ منعقد ہوا۔ اسی طرح دلجوئی کو جملے میں استعمال کیا تو ایسے کہ ارطغرل نے عثمان کی دلجوئی کی۔

یہ بھی پڑھیے

ارطغرل کے بعد کیا حلیمہ ہوں گی پاکستانی نوسربازوں کا شکار؟

اس قسم کے جملے صاف ظاہر کرتے ہیں کہ بچوں پر ارطغرل غازی نے کس قدر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی سفارش کے بعد ارطغرل غازی کا اردو ترجمہ کر کے اسے پی ٹی وی پر نشر کیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر