عاصم جوفا کی مہنگی لان کلیکشن کی مہنگی ترین تشہیر
ڈیزائنر نے ملبوسات کی تشہیر کے لیے مشہور گلوکار فرحان سعید سے گانا بھی تیار کروایا ہے۔
معروف فیشن ڈیزائنر عاصم جوفا نے اپنے لان کے برانڈ کی نئی کلیکشن پیش کردی ہے۔ ملبوسات کی مہنگی ترین تشہیر کے لیے عاصم جوفا نے گلوکار فرحان سعید سے گانا بھی تیار کروایا ہے جبکہ اداکارہ ہانیہ عامر نے اُن کی لان کے لیے ماڈلنگ کی ہے۔
کرونا کی وباء نے فیشن انڈسٹری کو معاشی طور پر بری طرح متاثر کیا ہے لیکن چند ناموں کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑا ہے جن میں معروف فیشن ڈیزائنر عاصم جوفا سرفہرست ہیں۔ ڈیزائنر نے ربط کے نام سے اپنی لگژری لان کی نئی کلیکشن پیش کردی ہے۔ اس کلیکشن میں مہنگے ملبوسات کی تشہیر پر بھی کثیر رقم خرچ کی گئی ہے۔
عاصم جوفا نے لان کلیکشن کے لیے مشہور گلوکار فرحان سعید سے خصوصی طور پر گانا ‘پیار صوفیانہ’ تیار کروایا ہے۔ ملبوسات کی ماڈلنگ اداکارہ ہانیہ عامر نے کی ہے جبکہ گانے کی ویڈیو میں فرحان سعید بھی موجود ہیں۔
Sway with the melody of love. Piyaar Sufiyana, sung by Farhan Saeed featuring Hania Aamir
For full video https://t.co/ZPMZgG46oS@farhan_saeed@realhaniahehe@Qasimalimureed
Subscribe our YouTube channel to get a chance to win an outfit by Asim Jofa#IwearAsimJofa #RabtCollection pic.twitter.com/EiQDJbSstg— Asim Jofa (@asimjofa) February 9, 2021
گانے کو سوشل میڈیا پر بےحد پسند کیا جارہا ہے۔ محض 24 گھنٹوں میں ویڈیو پر ہزاروں لائکس اور تبصرے آگئے ہیں۔ عاصم جوفا کے ملبوسات کی تشہیر میں گلوکاری کے تڑکے سے یقیناً ملبوسات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔
معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے اپنے کلیکشن کی ماڈلنگ کے لیے دوسری مرتبہ ترک اداکارہ کو منتخب کیا ہے۔ مشہور ترک سیریز ارطغرل غازی میں اصلاحان خاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ گلثوم علی الہان کے ہمراہ پاکستانی اداکارہ عائزہ خان بھی ملبوسات کی ماڈلنگ کریں گی۔ ماریہ بی کلیکشن کی شوٹنگ کے لیے ان دنوں ترکی میں موجود ہیں۔ مہنگی ترین تشہیر کو مدنظر رکھتے ہوئے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ملبوسات کی قیمتیں کس قدر زیادہ ہوں گی۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
ماریہ بی کا نئے پروجیکٹ کے لیے ترک اداکارہ کا انتخاب
مشہور فیشن برانڈ کھاڈی نے بھی اپنے پچھلے کلیکشن کی ماڈلنگ ترک اداکارہ ایسرا بیلجک سے ہی کرائی تھی۔ اشتہار کے لیے گانا بنوا کر مہنگے داموں ملبوسات فروخت کیے تھے۔
View this post on Instagram
پاکستان میں کرونا کے باعث لوگوں کو بڑی تعداد میں اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ کئی گھرانوں کا گزر بسر مشکل ہوگیا ہے لیکن ملک کے ڈیزائنرز شاہانہ طرز زندگی کو فروغ دینے میں مصروف ہیں۔