ذوالفقار خان کے پی ایس ایل ترانے کا فارمولا دوبارہ ناکام
چند سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ ذوالفقار خان پس پردہ علی ظفر پر تنقید کرتے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے ترانے میں گلوکارہ نصیبو لعل پر شدید تنقید کی جارہی ہے لیکن ترانے کے موسیقار ذوالفقار خان کا فارمولا اس مرتبہ بھی ناکام ہوگیا لیکن وہ یہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ منفی ردعمل کے باوجود نصیبو لعل خوش اور مطمئن ہیں۔
پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے ترانے ‘گروو میرا’ پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ نصیبو لعل کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ یہاں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کسی گانے کو تیار کرنے کی ذمہ داری اس کے موسیقار پر عائد ہوتی ہے۔ گلوکاروں کے انتخاب کے حوالے سے بھی آخری فیصلہ موسیقار کا ہی ہوتا ہے۔ ہر گلوکار کا اپنا ایک مخصوص انداز ہوتا ہے اور اگر وہ انداز کسی گانے میں جگہ نہیں بنا پاتا تو اس میں گلوکار کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔
دوسری جانب نصیبو لعل ترانے کی ریلیز کے بعد خود پر ہونے والی تنقید کو نظرانداز کرتے ہوئے اس بات پر خوش ہیں کہ انہیں پہلی مرتبہ ترانہ گانے کا موقع دیا گیا ہے۔
’آج تک کسی نے ترانہ گانے نہیں دیا‘: نصیبو لعل
نصیبو لعل پاکستان سپر لیگ کے نئے ترانے کی ریلیز کے بعد خود پر ہونے والی تنقید کو نظر انداز کرتے ہوئے خوشی سے اشک بار ہوگئیں۔ pic.twitter.com/BGUPKjnLae
— Independent Urdu (@indyurdu) February 10, 2021
پی ایس ایل کے باضابطہ ترانے پر صارفین کے علاوہ کرکٹرز بھی ناگواری کا اظہار کررہے ہیں۔ پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے گزشتہ روز فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں کہا کہ ‘پی ایس ایل ترانے نے مایوس کیا۔’
سابق فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ ‘گانے والوں کو خود ‘گروو’ کا مطلب نہیں پتا لیکن اس میں گلوکاروں کا کوئی قصور نہیں بلکہ ان سے گوایا گیا ہے۔’
View this post on Instagram
ایک سوشل میڈیا صارف نے ترانے کے بارے میں انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ‘ذوالفقار خان نے اعلیٰ کام کیا ہے۔ ہنٹرز نامی صارف نے گلوکار علی ظفر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ پی ایس ایل سے قبل کوئی بےوقوفی نہ کردینا۔
صارف کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ ذوالفقار خان نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر بھی لگایا۔
For everyone to see that despite #AliZafar never having said a bad word about the makers of #GrooveMera, how they start to malign and provoke him. Zulfiqar J Khan composed last year and this year’s anthems. What an achievement maestro #Xulfi g. pic.twitter.com/U64SF5JE0Q
— salsbeel. (@salsbeelll) February 10, 2021
یہ بھی پڑھیے
نوجوان ریپر نے پی ایس ایل کا ترانہ جاری کر دیا
چند صارفین کا خیال ہے کہ اس قسم کی سوشل میڈیا پوسٹ کے پیچھے خود ذوالفقار خان ہیں۔ ذوالفقار خان نے گزشتہ برس بھی عارف لوہار اور دیگر گلوکاروں کو لے کر ترانہ بنایا تھا جس میں 22 سازوں کے استعمال کا تجربہ ناکام ہوگیا تھا۔