شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے مائیک ٹائسن کے نقش قدم پر
شاہ رخ خان کی اہلیہ نے بیٹے کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ باکسنگ کے دستانے پہنے ہوئے ہیں۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے چھوٹے بیٹے کی یادگار تصویر کھینچنے کے موقع پر اپنی غیرموجودگی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ابرام کی تصویر کے چرچے ہونے لگے ہیں۔
والدین اپنی اولاد کے بچپن کے یادگار لمحات کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر کے خوشی محسوس کرتے ہیں۔ بالی ووڈ کے بادشاہ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان بھی اپنی نجی زندگی میں چھوٹے بیٹے ابرام کے ساتھ اسی انداز میں لاڈ کرتے ہیں جیسے عام ماں باپ اپنے بچوں سے کرتے ہیں۔
شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے ٹوئٹر پر ابرام کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ باکسنگ کے دستانے پہنے معصومیت سے کیمرے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ گوری خان نے تبصرے میں ابرام کو معروف امریکی باکسر مائیک ٹائسن قرار دیا۔
کنگ خان نے بیٹے کی اس تصویر کو کوٹ ٹوئٹ کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور لکھا کہ وہ اس موقع پر کیوں موجود نہیں تھے؟
Arre yaar!!! Where was I ??? https://t.co/DNcUWHhRtq
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) February 10, 2021
یہ بھی پڑھیے
کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کی بالی ووڈ میں انٹری
ابرام خان کی تصویر کو تیزی سے ری ٹوئٹ کیا جارہا ہے۔ اب تک 95 ہزار سے زیادہ صارفین اسے پسند کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ ابرام خان کی پیدائش گوری خان سے نہیں بلکہ سروگیسی کے طریقے سے ہوئی تھی۔ شاہ رخ خان کے مزید 2 بچے آریان اور سہانا بھی ہیں جن کی بالی ووڈ میں جلد انٹری کی خبریں زیرگردش ہیں۔