منفرد کرداروں کا انتخاب کرنے والے نعمان اعجاز کیا کرنے والے ہیں؟
نعمان اعجاز کا شمار پاکستان کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے ٹیلیویژن ڈرامے کو ایک نیا رخ عطا کیا ہے۔ اپنے 35 سالہ کیریئر میں انہوں نے ہمیشہ ایسے کرداروں کا انتخاب کیاہے جو دیکھنے والوں پر ایک اثر چھوڑ جاتے ہیں۔
فی الحال ایک نجی چینل پر چلنے والا اُن کا ڈرامہ ڈنک مقبولیت کے ساتھ موضوع بحث بھی بنا ہوا ہے اور ہر قسط کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء آنی شروع ہوجاتی ہیں۔ ان ایک اور ڈرامہ سیریل رقیب سے بھی آج کل ٹی وی پر آ رہا ہے۔
نیوز 360 کو دیئے گئے انٹرویو میں نعمان اعجاز نے اپنے دونوں ڈراموں، سوشل میڈیا کو منفی پروپیگنڈہ کے لیے استعمال کیے جانے اور اپنے آئندہ کے پروجیکٹس کے بارے میں بات کی ہے۔
یہ بھی دیکھیے