اداکارہ صبا قمر اور مہوش حیات کی تصاویر انسٹاگرام پر وائرل

38 سالہ مہوش حیات اور 36 سالہ صبا قمر کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

اداکارہ صبا قمر اور مہوش حیات کی جانب سے انسٹاگرام پر حالیہ شیئر کی گئی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں۔ پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات اور اداکارہ صبا قمر نے اپنی صلاحیتوں سے اس صنعت کو ترقی کی بلندی پر پہنچا دیا ہے۔

اداکارہ مہوش حیات نے اپنی تازہ ترین پوسٹ میں لکھا ہے کہ ‘ہر خاتون ایک اداکارہ ہوتی ہے اور میں وہ ماہر جو اپنی اداکاری سے پیسہ کماتی ہے۔’

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور صبا قمر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر مختلف پوسٹوں کے ذریعے مداحوں کو محظوظ کرتی رہتی ہیں۔ ان کی تازہ ترین فلموں میں انہوں نے اپنی اداکاری کے تجربات اور خیالات کو بھی خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے۔

ڈرامہ ہو یا فلم دونوں اداکاراؤں نے اپنی اپنی صلاحیتوں سے بہترین کردار ادا کر کے نام پیدا کیا ہے اور انڈسٹری کی ترقی میں حصہ ڈالا ہے۔ دونوں کی اپنی متاثرکن شخصیت ہے جس کی وجہ سے ان کے مداحوں کی فہرست لمبی ہے۔

مہوش حیات نے حال ہی میں ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کالا ٹاپ، نیلی جینز اور چشمے پہن رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

pawrihoraihai# سوشل میڈیا پر پارٹی گرل نے ٹرینڈ بنادیا

دوسری جانب اداکارہ صبا قمر نے دو تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جن میں اداکارہ نے کالے اور سفید چیک والی شرٹ اور دھوپ والا چشمہ پہن رکھا ہے۔ ان دونوں تصاویر کی اہم بات یہ ہے کہ صبا قمر نے یہ بغیر میک اپ کے بنوائی ہیں۔

36 سالہ صبا قمر ان دنوں ایک ویب سیریز ‘من جوگی’ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جس میں ان کے مدمقابل نعمان اعجاز، آغا مصطفیٰ حسن، عظمیٰ حسن، گل رانا اور دیگر اہم فنکار ہیں۔

 اداکارہ صبا قمر اور مہوش حیات کی جانب سے انسٹاگرام پر حالیہ شیئر کی گئی تصاویر نے چند گھنٹوں کے اندر ان کے مداحوں کو اپنی جانب متوجہ کرلیا ہے۔ مہوش حیات کے 53 ہزار مداحوں نے ان کی پوسٹ کو لائک کیا ہے جبکہ صبا قمر کے ایک لاکھ سے زائد چاہنے ولوں نے محبت بھرے الفاظ سے کہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مہوش حیات اور صبا قمر کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 4 لاکھ کے قریب ہے تاہم دونوں اداکارائیں بہتری کارکردگی اور اضافی کوششوں سے مداحوں کو اپنی جانب راغب کرنے کی کوشش کرتی رہتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر