میرا چہرے پر جھریوں کو پسند کرنے والی پہلی اداکارہ
میرا کا کہنا ہے کہ وہ پلاسٹک سرجری کے بالکل حق میں نہیں ہیں۔

پاکستان کی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے ایک مرتبہ پھر اپنے بیان سے شائقین کو چونکا دیا۔ میرا جی کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے چہرے پر جھریاں پسند ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ پلاسٹک سرجری کے حق میں بھی نہیں ہیں۔
عمر کے ساتھ چہرے پر آنے والی جھریاں ہر خاتون کے لیے باعث تشویش ہوتی ہیں لیکن میرا کا کہنا ہے انہیں جھریوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے میرا نے خود کو ایک خوبصورت نوجوان دوشیزہ قرار دیا۔
میرا نے تبصرے میں لکھا کہ انہیں اپنے چہرے پر جھریاں پسند ہیں اور یہ ان کے لیے فیشن ہے، اسی وجہ سے وہ پلاسٹک سرجری کے حق میں بھی نہیں ہیں۔
View this post on Instagram
میرا نے انسٹاگرام پر اپنے بھائی کے ہمراہ تصویر بھی شیئر کی اور لکھا کہ مداحوں کو جلد ہی کوئی بڑی خبر ملنے والی ہے۔
View this post on Instagram
ارتضیٰ رباب عرف میرا جی نے 1995 سے فلمی کیئریر کا آغاز کیا۔ انڈسٹری میں 26 برس گزارنے کے باوجود اداکارہ آج بھی اپنی عمر 30 سال سے زیادہ نہیں بتاتی ہیں۔ اسکرین پر ہمیشہ تروتازہ د کھنے والی میرا متعدد فیشن شوز میں ریمپ پر واک بھی کرچکی ہیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ میرا نے ایک مرتبہ پھر شادی کی تاریخ دے دی
واضح رہے کہ میرا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ایک مرتبہ پھر اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔ دوران انٹرویو میرا نے بتایا کہ وہ جلد ہی ندیم بیگ کی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔