مسلمان بالی وڈ ایکٹریس دیا مرزا کی ہندو سے دوسری شادی
ممبئی میں ہونے والی تقریب میں رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیا مرزا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دیا مرزا نے ویبھوو ریکھی کے ساتھ اپنی دوسری شادی کی تصاویر شیئر کردی ہیں۔
دیا مرزا کی شادی کی تقریب ممبئی میں ان کے شوہر ویبھوو ریکھی کے گھر منعقد کی گئی۔ دھوم دھام سے ہونے والی اس شادی پر دولہا دلہن کے قریبی دوستوں، رشتہ داروں اور ساتھی اداکاروں نے شرکت کی۔
دیا مرزا نے اپنی دوسری شادی کے موقع پر وہ روایتی سرخ رنگ کی ساڑھی میں نظر آئیں۔
View this post on Instagram
بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے میڈیا کے نمائندگان کو اپنے ہاتھوں سے مٹھائی کھلائی۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے شادی سے قبل سوشل میڈیا پر مہندی کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیے
ماڈل مشک کلیم میلان فیشن ویک میں پاکستان کی نمائندہ
دیا مرزا کے شوہرویبھوو ریکھی کی بھی یہ دوسری شادی ہے جبکہ ان کی پہلی شادی سے ایک بیٹی بھی ہے۔
واضح رہے کہ انڈیا کی 39 سالہ اداکارہ نے اس سے قبل 2014 میں پروڈیوسر ساحل سنگھا سے شادی کی تھی۔ جبکہ 2019 میں دیا مرزا نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔