صبا قمر گھبرانا نہیں ہے!

مزاحیہ فلم کی کہانی باپ بیٹی کے گرد گھومتی ہے۔

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کی نئی فلم ‘گھبرانا نہیں ہے’ کی عکس بندی مکمل کرلی گئی ہے۔ مزاحیہ فلم کی کاسٹ میں اداکار زاہد احمد اور سید جبران بھی شامل ہیں۔

پاکستان کی صف اول کی اداکارہ صبا قمر جلد ہی ایک بار پھر بڑے پردے پر نظر آئیں گی۔ صبا قمر کی نئی فلم ‘گھبرانا نہیں ہے’ کی عکس بندی مکمل کرلی گئی ہے۔ اداکارہ نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوٹنگ کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں الوادع کہنا ہمیشہ مشکل لگتا ہے۔

ثاقب خان کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں اداکار زاہد احمد، سید جبران، سہیل احمد اور نیئر اعجاز بھی شامل ہیں۔ پروڈیوسر حسن ضیاء نے انسٹاگرام پر شوٹنگ کے آخری دن کی تصاویر شیئر کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hassan Zia (@hassanzia1)

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ صبا قمر اور مہوش حیات کی تصاویر انسٹاگرام پر وائرل

مزاحیہ فلم کی کہانی باپ بیٹی کے گرد گھومتی ہے۔ خاندان جب مشکلات میں گھر جاتا ہے تو بیٹی اپنے والد سے کہتی ہے ‘گھبرانا نہیں ہے’ مسئلے کا حل جلد نکال لیں گے۔

واضح رہے کہ ‘گھبرانا نہیں ہے’ کی شوٹنگ مارچ 2020 میں کرونا کے باعث روک دی گئی تھی جس کے بعد دسمبر میں دوبارہ فلم کو سیٹ پر لایا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hassan Zia (@hassanzia1)

متعلقہ تحاریر