نئے پاکستان میں عائشہ عمر کے سر پر پرانا پاکستان سوار

اداکارہ نے انسٹاگرام پر 'پرانا پاکستان بوٹ لیگ جینز' کی تشہیر کی۔

پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی پوسٹ سے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ انہوں نے اسٹائلش جینز پہنے تصویر شیئر کی جس کے ساتھ لکھا کہ پرانا پاکستان ان کے سر پر سوار ہے۔

عائشہ عمر اپنے فیشن اور منفرد اسٹائل کے باعث انڈسٹری میں ایک الگ مقام رکھتی ہیں۔ آج کل انہیں پرانے پاکستان کی یاد ستانے لگی ہے۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عائشہ عمر نے اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس کے ساتھ لکھا کہ پرانا پاکستان ان کے سر پر سوار ہے۔

نیلے رنگ کی شرٹ اور پرنٹڈ جینز میں اداکارہ نہایت دلکش دکھائی دیں۔ عائشہ عمر نے بتایا کہ انہوں نے تصویر میں ‘پرانا پاکستان بوٹ لیگ جینز’ زیب تن کی ہے جسے معروف اداکار اعجاز اسلم کی صاحبزادی میشا اعجاز نے ڈیزائن کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

میشا اعجاز برانڈ ‘ٹوئسٹڈ’ کی مالک ہیں اور حال ہی میں انہوں نے اپنا نیا کلیکشن متعارف کرایا ہے۔ ‘پرانا پاکستان بوٹ لیگ جینز’ بھی ان کے نئے کلیکشن کا حصہ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by TwIstEd © (@shop.twisted)

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ ماہرہ خان نے پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھ دیا

ٹوئسٹڈ کے نئے کلیکشن میں مختلف اقسام کی جینز شامل ہیں جن کے ڈیزائنز روایتی جینز سے بالکل ہٹ کر ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by TwIstEd © (@shop.twisted)

عائشہ عمر مغربی لباس کے علاوہ روایتی ملبوسات بھی بہترین انداز سے زیب تن کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سالوں انڈسٹری میں رہنے کے باوجود آج بھی وہ فیشن شوز میں ماڈلنگ کے لیے ڈیزائنرز کی اولین ترجیح ہوتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر