اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کتاب نیو یارک ٹائمز بیسٹ سیلرز میں شامل

کتاب 'ان فنشڈ' میں اداکارہ نے اپنی زندگی کے کئی اہم رازوں کا ذکر کیا ہے۔

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا کی آپ بیتی پر بنے والی کتاب ‘ان فنشڈ’ کو دی نیوک ٹائمز کی جانب سے بیسٹ سیلر کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنی کتاب فروخت کرنے کے لیے ماکیٹ میں پیش کی تھی۔ 

سابق مس ورلڈ پریانکا چوپڑا نے اپنی کتاب میں ذاتی زندگی کے حالات و واقعات کے علاوہ کئی اہم رازوں سے بھی پردہ اٹھایا ہے۔ اس کتاب میں تکلیف دہ اور مضحکہ خیز کہانیاں بھی شامل ہیں جو پرینکا چوپڑا کے ساتھ اس وقت تک رونما ہوچکی تھیں جب تک اداکارہ نے کی کتاب مکمل کی۔

پریانکا چوپڑا نے اپنی کتاب میں یہ بھی لکھا ہے کہ انہیں ایشیائی ہونے کی وجہ سے امریکا میں نسلی و جنسی تعصب کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

دی نیوک ٹائمز نے بیسٹ سیلر کی فہرست جاری کی ہے جس میں پریانکا چوپڑا کی کتاب ‘ان فنشڈ’ کا نام بھی شامل ہے۔

اداکارہ نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں کچھ ایسی تصاویر بھی مجود ہیں جن میں ان کی زندگی کے کچھ اہم اور واضح لمحات بھی دیکھے گئے ہیں۔

پریانکا چوپڑا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نینا گپتا سمیت کئی مشہور شخصیات نے پوسٹ کو پسند کیا اور مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیے

’ملکہ حسن بننے کے بعد بھی ڈائریکٹر نے پلاسٹک سرجری کا مشورہ دیا

اداکارہ نے ٹوئٹر پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اداکارہ پریانکا چوپڑا کی نئی امریکی ڈرامہ فلم ‘دی وائٹ ٹائیگر’ نیٹ فلکس پر ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگئی تھی۔

متعلقہ تحاریر