کیا ریما خان بھی ’ترک لالا‘ کا حصہ بن گئیں؟

رواں برس جنوری میں پاکستان اور ترکی کی مشترکہ پروڈکشن میں ایک ڈرامہ سیریل بنائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کے بعد ریما خان بھی ترکی پہنچ گئیں ہیں۔ تینوں فنکاروں نے مشہور ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی ٹیم سے ملاقات کی ہے۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری تصاویر سے ظاہر ہورہا ہے کہ ریما بھی پاک ترک مشترکہ سیریل ‘ترک لالا’ کا حصہ بن گئی ہیں تاہم اداکارہ نے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔

پاکستان اور ترکی کے درمیان بہتر تعلقات کے باعث ترک فنکار پاکستان اور پاکستانی فنکار ترکی جا کر مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان بھی استنبول پہنچ گئیں ہیں جہاں مشہور ترک سیریل ارطغرل غازی کی ٹیم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ریما نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دورے کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

اس موقع پر ریما کے علاوہ اداکارہ سعدیہ خان، معروف اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی بھی موجود تھے۔

View this post on Instagram

 

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

پاکستانی اداکاروں نے رات کا کھانا ارطغرل غازی کے پروڈکشن ہاؤس ‘تکدن فلمز’ کے سربراہ کمال تکدن سمیت دیگر ٹیم ممبران کے ساتھ کھایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

یہ بھی پڑھیے

کیا ترک فنکار پاکستانی اداکاروں میں عدم تحفظ کو بڑھا رہے ہیں؟

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جنوری میں پاکستان اور ترکی کی مشترکہ پروڈکشن میں ایک ڈرامہ سیریل بنائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔  ڈرامہ سلطنت عثمانیہ کو جنگ میں مدد فراہم کرنے والے برصغیر کے مجاہد ‘ترک لالا’ پر بنایا جائے گا۔

پاکستانی اداکاروں کی ترکی میں اہم ملاقاتوں سے یہی ظاہر ہورہا ہے کہ ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کے بعد ریما خان بھی اب ترک لالا کا حصہ بن گئی ہیں۔

متعلقہ تحاریر