فہد مصطفیٰ ٹیسلا کی شوٹ میں مصروف

چند روز قبل پاکستان کی ایک مشہور کاروباری شخصیت جاوید آفریدی نے ٹیسلا کو پاکستان لانے کا عندیہ دیا تھا۔

پاکستان کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ امریکا کی گاڑیاں بنانے والے کمپنی ‘ٹیسلا’ کی ایک شوٹ میں مصروف ہیں۔

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کئی اشتہارات میں نظر آچکے ہیں اور آج کل وہ امریکا میں ٹیسلا کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اداکار نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں ‘ٹیسلا’ کی جدید گاڑی سے اترتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو پر کئی مشہور شخصیات نے انہیں مبارکباد بھی دی ہے۔

فہد مصطفیٰ نے ویڈیو کے ساتھ ٹیسلا کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ‘چلو شوٹ کا آغاز کرتے ہیں۔’

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fahad Mustafa (@mustafafahad26)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فہد مصطفیٰ  ‘ٹیسلا’ کی سفید رنگ کی چمچماتی گاڑی سے اتر کر کاراے وین میں جاتے ہیں جہاں اداکاروں یا اداکاراؤں کا شوٹ سے قبل میک اپ کیا جاتا ہے۔

ٹیسلا موٹرز کا آغاز 2004 میں ہوا تھا۔ 2008 میں ٹیسلا موٹرز نے اپنی پہلی کار ‘روڈسٹر’ متعارف کروائی تھی۔ 2012 میں ٹیسلا کمپنی نے امریکا اور یورپ میں ‘سپر چارج’ کے نام سے تیزی سے بیٹری چارج کرنے کے لیے اسٹیشنز بنائے تھے جس کے بعد ان اسٹیشنز کو ‘ٹیسلا اسٹیشن’ کا نام دیا تھا۔

حال ہی میں پاکستان کی ایک مشہور کاروباری شخصیت جاوید آفریدی نے ٹیسلا کو پاکستان لانے کا عندیہ دیا تھا۔ ہوسکتا ہے کہ فہد مصطفیٰ پاکستان کے لیے ہی ٹیسلا کی شوٹ میں مصروف ہوں۔

یہ بھی پڑھیے

کیا جاوید آفریدی ٹیسلا کو پاکستان لا رہے ہیں؟

فہد مصطفیٰ نے اپنے کریئر کا آغاز ‘شیشے کا محل’ ڈرامے سے شروع کیا تھا جسے 2002 میں ٹیلی ویژین پر نشر کیا گیا تھا۔ ان کا یہ ڈرامہ مقبولیت حاصل نہیں کرسکا لیکن لوگوں نے ان کے کردار کو کافی پسند کیا تھا۔

 اداکار نے کئی مختلف کردار ادا کیے ہیں اور ہر کردار کو بخوبی نبھانے کی کوشش کی ہے۔ ان کا ‘میں عبدالقادر ہوں’ ڈرامے میں ادا کیا گیا کردار مداحوں کو خوب بھایا اور ڈرامہ ختم ہونے کے بعد بھی لوگ اس کردار کو نہیں بھولے۔

 فہد مصطفیٰ نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز 2004 میں ‘نامعلوم افراد’ سے کیا تھا جس میں جاوید شیخ سمیت کئی مشہور شخصیات جلوہ گر ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیے

فہد مصطفیٰ پر صنفی منافرت کو بڑھاوا دینے پر تنقید؟

اداکار کی فلم ‘ایکٹر ان لاء’ نے شہرت کے جھنڈے گاڑے جس کے باعث اس فلم کو ‘ورلڈ وننگ فلم’ کا اعزاز ملا۔ فہد مصطفیٰ کو اپنے کردار کی وجہ سے بہترین اداکار کے ایواڈ سے بھی نوازا گیا تھا ہے۔

کون بنے گا کروڑپتی پاکستان

صرف اداکاری ہی نہیں بلکہ فہد مصطفیٰ نے ‘3 بہادر’ نامی کارٹون کے ایک کردار میں اپنی آواز سے بھی جان ڈالی ہے۔

فہد مطصفیٰ آج کل ایک نجی چینل آر وائی پر گیم شو کی میزبانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے میزبانی کا باقاعدہ آغاز ہم ٹی وی کے شو ‘جاگو پاکستان جاگو’ سے کیا تھا۔ وہ پہلے ‘ہم ایوارڈ’ اور دوسرے ‘اے آر وائی فلم ایوارڈ’ کی میزبانی کر چکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر