ٹیٹسیو سسٹرز عاطف اسلم کا گانا گاکر سوشل میڈیا پر مقبول

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق ٹیٹسیو سسٹرز نے گانے کو بخوبی نبھایا ہے۔

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کے مداح دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔ انڈیا کی ریاست ناگا لینڈ کی ٹیٹسیو سسٹرز نے عاطف اسلم کا گانا گا کر یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر داد وصول کی۔

کہتے ہیں موسیقی کی کوئی سرحد، کوئی زبان نہیں ہوتی ہے۔ عاطف اسلم کی سریلی گائیکی نے اس قول کو سچ کردکھایا ہے۔ انڈین ریاست ناگا لینڈ سے تعلق رکھنے والی گلوکارائیں عاطف اسلم کی گلوکاری سے اس قدر متاثر ہوئیں کہ ان کا گانا ‘دل دیاں گلاں’ گایا۔ گانے کی ویڈیو کو یوٹیوب پر اب تک تقریباً ساڑھے 4 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔

پاکستان کے مزاحیہ اداکار و میزبان مصطفیٰ چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ‘ٹیٹسیو سسٹرز’ نامی میوزک بینڈ کی ویڈیو شیئر کی۔ پوسٹ پر کمنٹس میں صارفین اپنی پسندیدگی کا اظہار کرررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ اپنی زبان نہ ہونے کے باوجود ٹیٹسیو سسٹرز نے گانے کو بخوبی نبھایا جوکہ قابل تعریف ہے۔

چند ٹوئٹر صارفین کا تو خیال ہے کہ  ٹیٹسیو سسٹرز عاطف اسلم پر بازی لے گئیں۔

میوزک بینڈ ٹیٹسیو سسٹرز میں چار گلوکارائیں ہیں جو بچپن سے لوک گیت گاتی آرہی ہیں۔ بینڈ نے مختلف میوزک فیسٹیولز میں اپنی آواز کا جادو جگا کر متعدد ایوارڈز جیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عاطف اسلم کا نیا گانا ریلیز ہوگیا

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عاطف اسلم کے مداح نہ صرف پاکستان اور انڈیا بلکہ دنیا بھر میں موجود ہیں ۔ اس سے پہلے ترک اداکارہ نے بھی عاطف اسلم کا گانا گنگنانے کی ویڈیو فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

متعلقہ تحاریر