شنیرا اکرم نے جے ڈاٹ کے پلیٹ فارم سے اپنا پرفیوم لانچ کردیا

بیوٹی فل نام کا یہ پرفیوم دار چینی، برگاموٹ اور لیموں کی خوشبوؤں میں دستیاب ہوگا۔

کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا کہنا ہے انہیں پاکستان کے مشہور برانڈ جے ڈاٹ کے پلیٹ فارم سے اپنا نیا پرفیوم لانچ کرکے بےحد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

شنیرا اکرم نے انسٹاگرام پر اپنا پرفیوم متعارف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پرفیوم کی تیاری میں غیرمعمولی خوشبوؤں کا استعمال کیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shaniera Akram (@iamshaniera)

شنیرا اکرم نے کہا کہ ‘بیوٹی فل نامی پرفیوم میں دار چینی، برگاموٹ اور لیموں کی خوشبوؤں کا استعمال کیا گیا ہے۔ میں امید کرتی ہوں کہ آپ اس خوشبو سے اتنا ہی لطف اندوز ہوں گے جتنا میں ہورہی ہوں۔ آپ اس کے استعمال سے خوشی محسوس کریں گے۔ یہ خوشبو زندگی کے بہترین حصوں کی طرح خوشگوار احساس دلاتی ہے۔’

یہ بھی پڑھیے

نئے دور میں بیٹے کی دلہن ڈھونڈنے کے نئے انداز

جے ڈاٹ کے پلیٹ فارم سے پرفیوم متعارف کرانے کے موقع پر اپنی اہلیہ شنیرا کو مبارکباد دیتے ہوئے سابق کرکٹر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ بیوی مبارک ہو، آپ بہت شاندار جارہی ہیں۔’

اس سے پہلے بھی پاکستان کے بڑے بڑے نام جے ڈاٹ کے پلیٹ فارم سے اپنے ناموں کے پرفیوم لانچ کرچکے ہیں۔ ماضی میں لیجنڈری باؤلر وسیم اکرم نے جے ڈاٹ کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے دو پرفیوم لانچ کیے تھے جنہیں ‘سینٹ آف سلطان’ کہا گیا تھا۔

اسی طرح کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کی پہچان شاہد آفریدی بھی جے ڈاٹ کے فلیٹ فارم سے ‘شاہد آفریدی’ کے نام سے پرفیوم لانچ کر چکے ہیں۔

جبکہ اداکار فہد مصطفیٰ بھی 2018 میں ‘ووکل’ کے نام سے مردوں کے لیے پرفیوم متعارف کروا چکے ہیں۔

Facebook Comments