پاکستانی فنکار پاوری سے بیزار لیکن بالی ووڈ کی پارٹی جاری

پاکستان کے سیاستدانوں کی پارٹی اب شروع ہوئی ہے۔

پاکستان کی پارٹی گرل دنانیر کے چرچے بالی ووڈ میں تو اب تک ہورہے ہیں لیکن پاکستانی فنکار اکتاہٹ کا شکار ہونے لگے ہیں۔ اداکارہ رمشا خان نے پاوری ویڈیو میم سے بیزاری ظاہر کردی جبکہ سیاستدانوں کی پارٹی اب شروع ہوئی ہے۔

دنانیر مبین کی پاوری ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے انڈیا کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بالی ووڈ اسٹارز دنانیر کی پارٹی کا حصہ بنتے جارہے ہیں۔ دیپیکا پادوکون، شاہد، کپور اور سدھارتھ ملہوترا کے بعد اب رنویر سنگھ اور ریتیش دیشمکھ نے بھی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ‘پاوری ہو رہی ہے’ کی طرز پر ویڈیو بنا کر شیئر کردی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by DESI CINEMA (@desi__cinema)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Riteish Deshmukh (@riteishd)

اس کے برعکس پاکستانی فنکار اب اس میم ویڈیو سے تنگ آتے جارہے ہیں۔ اداکارہ رمشا خان ساتھی اداکار کی جانب سے گاڑی میں پارٹی ویڈیو بنانے پر برہم ہوگئیں۔ کہا کوئی پارٹی نہیں ہورہی، بس کام ہورہا ہے تو چپ کرکے بیٹھ جاؤ۔

یہ بھی پڑھیے

پارٹی گرل دنانیر کا فین مومنٹ

ایک طرف پاکستانی فنکار پارٹی کرکے تھک چکے ہیں تو دوسری جانب سیاستدانوں کی پارٹی اب شروع ہوئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ ابڑو اور ممبر صوبائی اسمبلی شہزاد قریشی نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر پارٹی ویڈیو بنائی جسے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تیزی سے شیئر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پچھلے دنوں ڈسکہ جلسے میں خطاب کرتے ہوئے پارٹی میم کی طرز پر وزیر اعظم پر جملے کسے تھے۔

متعلقہ تحاریر