سوشل میڈیا پر ’طاہر شاہ ٹو‘ کی انٹری؟

صارفین کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد طاہر شاہ کی قدر آگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر طاہر شاہ ٹو نے جنم لے لیا ہے۔ انگریزی میں گلوکاری کے شوقین شخص کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تو صارفین کو ‘آئی ٹو آئی’ اور ‘اینجل’ والے طاہر شاہ کی یاد آگئی۔

ماضی میں اپنی آواز عوام تک پہنچانا نہایت مشکل کام تھا لیکن اب سوشل میڈیا کی بدولت گلوکاری کے شوقین افراد یہ کام باآسانی کرلیتے ہیں۔ چاہے آواز سریلی ہو یا کانوں کو گراں گزرنے والی، ویڈیو بنا کر یوٹیوب پر شیئر کرنا بائیں ہاتھ کا کھیل بن گیا ہے۔

مختلف لوگوں کو انگریزی گلوکاری کا شوق ہوتا ہے اور وہ انگریزی میں گانے گا کر فخر محسوس کرتے ہیں۔ ٹوئٹر پر ان دنوں ایک ویڈیو کو تیزی سے شیئر کیا جارہا ہے جس میں ایک شخص نہ صرف اپنی بھدی آواز میں انگریزی گانا گا رہا ہے بلکہ ویڈیو میں اداکاری کرتا بھی دکھائی دے رہا ہے۔

ویڈیو پر ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد کمنٹس کررہی ہے۔ کچھ نے تو کہا کہ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد طاہر شاہ کی قدر آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ٹیٹسیو سسٹرز عاطف اسلم کا گانا گاکر سوشل میڈیا پر مقبول

اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ پچھلے چند سالوں میں سوشل میڈیا کی بدولت کئی ایسے گلوکار سامنے آئے ہیں جو واقعی باصلاحیت تھے اور جب ان کی ویڈیو وائرل ہوئی تو اہم مواقعے میسر آئے۔

سال 2015 میں لاہور کی دو بہنوں نے سوشل میڈیا پر کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کا گانا گا کر مقبولیت حاصل کی۔ آج بھی انڈسٹری میں مختلف پروجیکس میں کام کرنے والی ان بہنوں کو ‘جسٹن گرلز’ کے نام سے شہرت حاصل ہے۔

متعلقہ تحاریر