کیا نوشین شاہ یاسر حسین کی شادی پر بن بلائی مہمان تھیں؟

نوشین شاہ کا کہنا ہے کہ یاسر حسین کی یادداشت کے ساتھ ضرور کوئی مسئلہ ہے۔

پاکستانی اداکار یاسر حسین اور نوشین شاہ کے درمیان سرد جنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ یاسر حسین نے اپنی شادی میں نوشین شاہ کو بن بلائی مہمان قرار دیا تو اداکارہ نے بھی پلٹ کر وار کردیا۔

یاسر حسین اور نوشین شاہ کے درمیان ان دنوں شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ یاسر حسین نے پچھلے دنوں ایک ویب شو میں شرکت کی تھی۔ انٹرویو کے دوران میزبان نے ان کی اور اقراء عزیز کی شادی میں بن بلائے مہمانوں سے متعلق سوال کیا۔ یاسر حسین نے جواب میں کہا کہ شادی پر نوشین شاہ سمیت 30 سے زیادہ بن بلائے مہمانوں نے شرکت کی تھی۔

سوشل میڈیا پر یاسر حسین کے اس وائرل انٹرویو کلپ پر نوشین شاہ آگ بگولہ ہوگئیں اور بیان جاری کردیا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ کبھی کسی کے گھر بغیر بلائے نہیں جاتیں تو شادی پر کیسے جاسکتی ہیں؟ یاسر حیسن کی یادداشت کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے۔ نوشین شاہ نے مزید کہا کہ انہیں اقراء عزیز کے لیے افسوس ہورہا ہے کہ انہیں اکیلے گھر کی ذمہ داری اٹھانی پڑرہی ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہیں یاسر حسین نے مایوس کیا ہے اور توقع کرتی ہیں کہ وہ ان سے معافی مانگیں گے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے بھی یاسر حسین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کسی نے لکھا کہ یاسر حیسن کو نوشین شاہ کا نام یوں نہیں لینا چاہیے تھا جبکہ کسی نے کہا کہ اقراء نے یاسر سے شادی کرکے اپنی قدر گھٹائی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شنیرا اکرم نے جے ڈاٹ کے پلیٹ فارم سے اپنا پرفیوم لانچ کردیا

یاسر حسین نے صارفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سیلیبرٹی کے رشتہ دار نہ بن جائیں، شو کا مزہ لیں اور آگے بڑھ جائیں، سر پر سوار نہ ہوجائیں۔

متعلقہ تحاریر