انڈین میڈیا کا اجے دیوگن اور کاجول کے رشتے پر طنز

ٹائمز آف انڈیا’ اور ‘ہندوستان ٹائمز’ نے اپنے اخبار  میں بوٹلڈ ان 1999 کے بجائے بیٹلڈ ان 1999 لکھا ہے۔

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کاجول اور اداکار اجے دیوگن کی شادی کی 22ویں سالگرہ اس سال انوکھی رہی کیونکہ جوڑے کو ان کی تقریبات پر ملا جلا ردعمل ملا ہے۔ مداحوں نے اجے دیوگن اور کاجول کے جشن کے انداز پر ان کی تعریف کی ہے لیکن انڈیا کے دو بڑے خبر رساں اداروں ‘ٹائمز آف انڈیا’ اور ‘ہندوستان ٹائمز’ نے کاجول اور اجے کے رشتے کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔

اپنی شادی کی 22 ویں سالگرہ کے موقع پر اداکار اجے دیوگن نے اپنی اہلیہ کاجول کو وائن تحفے میں دی ہے۔ خاص طور پر تیار کی گئی وائن کی بوتل پرکاجول اور اجے دیوگن کی تصویر موجود ہے جس پر ‘بوٹلڈ اِن 1999 اونلی ایڈیشن’ لکھا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیے

اجے دیوگن کا شادی کی 22ویں سالگرہ پر کاجول کو انوکھا تحفہ

شادی کی سالگرہ کے شاندار تحفے پر جہاں مداح اپنے پرستاروں کی تعریف کر رہے ہیں وہیں انڈین کے دو بڑے خبر رساں ادارے جوڑی کو طنز کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ انڈیا کے 2 معروف خبر رساں اداروں ‘ٹائمز آف انڈیا’ اور ‘ہندوستان ٹائمز’ نے اپنے اخبار میں ‘بوٹلڈ ان 1999’ کی جگہ ‘بیٹلڈ ان 1999’ لکھا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا

ہندوستان ٹائمز اجے کاجول

بالی ووڈ کا یہ جوڑا اپنے تعلقات کے آغاز سے ہی عوام کی توجہ کا مرکز بنا رہا ہے۔ کاجول کے ساتھ شادی سے قبل اجے دیوگن اداکارہ کرشمہ کپور اور روینہ ٹنڈن کی محبت میں بھی گرفتار ہوگئے تھے۔

اجے دیوگن اور روینہ کی محبت کا معاملہ ایک خاص مدت تک چلتا رہا تھا لیکن بعد میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

کاجول کے لیے اجے دیوگن سے شادی کا فیصلہ سخت ثابت ہوا اور اداکارہ کو معلوم ہوا کہ ان کی شادی ایک مشکل فیصلے سے کم نہیں ہے۔

چند ماہ قبل جوڑے نےعلیحدگی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد کاجول اپنی بیٹی ‘نیسہ’ کے ساتھ سنگاپور چلے گئی تھیں جبکہ اجے دیوگن اپنے بیٹے کے ساتھ انڈیا میں موجود تھے۔

متعلقہ تحاریر