پریانکا کے بعد پرینیتی چوپڑا نے بھی اپنی فلم کا گانا خود گایا

پرینیتی چوپڑا کا گایا ہوا گانا جہاں مداحوں میں مقبول ہورہا ہے وہیں ان کی آواز کو بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی نئی فلم ‘دی گرل آن دی ٹرین’ کا گانا خود گایا ہے جو فلم بینوں میں مقبول ہورہا ہے۔ اس کے قبل ان کی چچا زاد بہن پریانکا چوپڑا بھی کئی فلموں میں اپنی اس صلاحیت کا مظاہرہ کرچکی ہیں۔

بالی ووڈ کی فلم ‘دی گرل آن دی ٹرین’ ایک ہالی ووڈ فلم کی کہانی پر بنائی جارہی ہے جس میں پرینیتی چوپڑا ہالی ووڈ اداکارہ ایملی بلنٹ کی جگہ کردار ادا کررہی ہیں۔ انہوں نے فلم میں ایک طلاق یافتہ خاتون کا کردار نبھایا ہے جو ایک ایسی پہیلی کو سلجھا رہی ہیں جو ان کی نظر میں ان کا کیا ہوا ایک گناہ تھا۔

پریانکا چوپڑا کی چچا زاد بہن پرینیتی چوپڑا کی نئی فلم ‘دی گرل آن دی ٹرین’ کی ہدایتکاری کے فرائض ربھو داس گپتا نے سرانجام دیے ہیں۔ نیٹ فلکس پر نمائش کے لیے پیش کی جانے والی اس فلم کا ٹریلر ادتیہ راؤ حیدری نے ٹوئٹر پر ریلیز کیا تھا۔

نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی اس فلم میں پرینیتی چوپڑا کا گایا ہوا گانا جہاں مداحوں میں مقبول ہورہا ہے وہیں ان کی آواز کو بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے فلم میں گائے ہوئے گانے کے بولوں کو گنگناتے ہوئے ٹویٹر پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ فلم ‘دی گرل آن دی ٹرین ‘ کی جھلکیاں گزشتہ سال جنوری میں ریلیز کی گئیں تھیں۔ فلم گذشتہ برس ہی نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی لیکن کرونا کی وجہ سے اس کی ریلیز روک دی گئی تھی تاہم اب اسے نیٹ فلکس پر پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شہزاد رائے کا ٹوئٹر پر اپنے گانے کے ایکوسٹک ورژن پر پول

گذشتہ برس ٹریلر ریلیز ہونے کی پریانکا چوپڑا نے فلم کی تعریف کی تھی۔ پریانکا چوپڑا ایک انٹرویو میں اس بات کا اعتراف بھی کرچکی ہیں کہ انہیں گانا گانے کا جنون کی حد شوق ہے اور 2014 میں انہوں نے اپنا ایک البم بھی ریلیز کیا تھا۔

پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ وہ اداکاری سے بہت گھبراتی تھی اور وہ سمجھتی تھیں کہ اداکاری کرنا ایک عام شخص کا کام نہیں ہے۔

پریانکا اور پرینیتی چوپڑا دونوں ہی گانا گانے کی شوقین ہیں یعنی یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ دونوں ہی ایک سے زیادہ خوبیوں کی مالک ہیں۔

متعلقہ تحاریر