شہزاد شیخ جنسی ہراسانی پر بننے والے ڈارمے میں نظر آئیں گے

پاکستان کے نامور اداکار جاوید شیخ کے صاحبزادے شہزاد شیخ جو کئی ہٹ ڈراماز میں اداکاری کر چکے ہیں اب جنسی ہراسانی جیسے حساس اور سنجیدہ موضوع پر بننے والے ڈرامے میں نظر آئیں گے۔ 

نیوز 360 کو دیے جانے والے انٹرویو میں شہزاد شیخ کہنا تھا کہ اُن کا ڈارمہ ‘پھانس’ جلد آن ایئر ہوگا جس کا مرکزی خیال ہی جنسی ہراسانی ہے اور یہ دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ یہ کس طرح معاشرے کا ناسور بنتا جا رہا ہے۔ شہزاد شیخ نے کہا کہ ’مجھے میرے والد سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ اگر اچھی کہانی ملی تو دوبارہ فلموں میں کام کروں گا۔ مجھے ایسی کہانی کا انتظار ہے جو عوام پر خاص اثر چھوڑ جائے۔‘

انٹرویو میں اداکار نے اپنے کرداروں کے انتخاب اور مستقبل کے ارادوں کے بارے میں بھی بات کی ہے۔ نیوز 360 کو انٹرویو کے دوران انہوں نے مزید کیا کہا ویڈیو میں دیکھیے۔

یہ بھی دیکھیے

آگاہی پھیلانے کے لیے جنسی تشدد سے متعلق ڈرامے بننے چاہئیں، یشما گل

متعلقہ تحاریر