عمران مومنہ کا چوتھا ایلبم تاخیر کا شکار کیوں ہے؟
پاکستان کے مشہور موسیقار عمران مومنہ عرف عمو کا کہنا ہے کہ اُن کے 3 میوزک ایلبمز آ چکے ہیں جبکہ چوتھا ایلبم کرونا وائرس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔
نیوز 360 کو اپنے چوتھے ایلبم کی ریلیز میں تاخیر کی وجہ بتاتے ہوئے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اُنہیں موسیقی میں سب سے آسان آلہ ‘ڈرم’ جبکہ مشکل ترین ‘سارنگی’ لگتی ہے۔
پاکستان کے مشہور موسیقار نے اپنے کیرئیر کا آغاز ‘فیوژن بینڈ’ سے کیا تھا۔ عمران مومنہ نے کہا کہ ’میکال حسن، آروہ اور نوری میرے پسندیدہ بینڈز ہیں اور پسندیدہ گلوکارہ عابدہ پروین ہیں۔‘ انہوں نے مزید کیا کہا انٹرویو میں دیکھیے
یہ بھی دیکھیے
ننھی موسیقار کا کرسمس پر خوشی کا اظہار