ایمن خان انسٹاگرام پر فالوورز کیسے بڑھاتی ہیں؟

ایمن خان پاکستان کی دوسری اداکارہ ہیں جن کے انسٹاگرام پر 8 ملین فالوورز ہیں۔

پاکستان کی مشہور اداکارہ ایمن خان اپنے شوہر اداکار منیب بٹ کے ساتھ آج کل کام کے سلسلے میں ترکی میں رہائش پذیر ہیں۔ حال ہی میں منیب بٹ نے انسٹاگرام پر ایمن کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ یاد رہے کہ ایمن خان پاکستان کی دوسری اداکارہ ہے جن کے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز ہیں۔

ویڈیو میں ایمن ترکی کے لوگوں کو اپنے اسٹاگرام اکاؤنٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے لوگوں سے اکاؤنٹ فالوکروارہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kluchit (@kluchit)

اس ویڈیو پر لوگوں نے ایمن خان کا کافی مزاق بنایا ہے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ‘پیڈ فیک فالوورز’ کسی کا کہنا تھا کہ ‘ اپنے منہ میاں مٹھو۔’

لوگوں کا کہنا ہے کہ ایمن خان کے انسٹاگرام پر جعلی فالوورز ہیں۔ ایمن خان نے 6 ملین سے زیادہ فالوورز کو خریدہ ہے۔

جس کے بعد ہر شو میں ایمن سے اپنے انسٹاگرام فالورز کے بارے میں سوال کیا جاتا ہے۔ جس کے جواب میں ایمن خان نے کہا ہے کہ میں نے کوئی فالوورز نہیں خریدے یہاں تک کہ مجھے اس بارے میں کچھ پتا بھی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے

جنت مرزا کے سب سے زیادہ فالوورز، نیا ریکارڈ بنا ڈالا

مجھے لگاتا ہے کہ جب لوگوں کے پاس بات کرنے کے لیے کچھ نہیں ہوتا تو وہ میرے فالوورز کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ میں سمجھتی ہوں کہ ایسے لوگوں کو جواب دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا اس سے میرا ہی وقت برباد ہوتا ہے۔

ایمن نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2012 میں ڈرامہ ‘محبت بھاڑ میں جائیے’ سے کیا تھا۔ ایمن خان کئی مشہور برانڈز کے اشتہارات میں بھی نظرآرہی ہیں۔

اداکار منیب بٹ نے اپنے کیریئر کا آغاز 2015 میں موڈلنگ سے کیا تھا۔ منیب بٹ نے کئی مشہور برانڈز کے لیے کام کیا ہے۔ جس کے بعد منیب بٹ نے ڈراموں میں کام کیا۔

اداکار منیب بٹ نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2015 میں فلم ‘ہلاگلا’ سے کیا تھا۔

مشہور اداکارہ نے منیب بٹ سے دسمبر 2018 میں شادی کی تھی۔ ان کی شادی میں 8 تقریبات تھیں جو نومبر سے دسمبر تک چلیں تھیں۔

متعلقہ تحاریر