اداکارہ سائرہ یوسف کا باڈی شیمنگ کرنے والوں کو جواب
سائرہ یوسف کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی جلد بہت پسند ہے۔
پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بغیر فلٹر تصویر نظر آئی تو صارفین نے اداکارہ پر تنقید کرنی شروع کردی۔ سائرہ یوسف نے بھی باڈی شیمنگ کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔
سائرہ یوسف کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ماڈلنگ کی دنیا میں بھی انہیں سراہا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر و بیشتر مختلف فوٹو شوٹس میں دکھائی دیتی ہیں۔ پچھلے دنوں سائرہ یوسف کی بہن پلوشہ یوسف نے انہیں عاطف اسلم کے پروجیکٹ ‘رات’ کے فوٹو شوٹ کے لیے تیار کیا اور تصویر بغیر کوئی فلٹر لگائے انسٹاگرام پر شیئر کردی۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
کچھ ہی دیر میں تصویر پر ڈھیروں کمنٹس آگئے جس میں متعدد صارفین نے سائرہ یوسف کی جلد پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بہت بوڑھی ہوگئی ہیں اور ان کی جلد انتہائی خراب دکھائی دینے لگی ہے۔
سائرہ یوسف نے بھی ناقدین کو منہ توڑ جواب دے دیا ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کردی اور بتایا کہ یہ بغیر فلٹر کی تصویر ہے۔ سائرہ نے پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ انہیں اپنی جلد بہت پسند ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عاطف اسلم فلم ‘رات’ میں سائرہ یوسف کے مدمقابل
سوشل میڈیا پر لوگ کسی کی ظاہری شخصیت یا اُس کی جسامت پر تبصرہ کرنا اور اسے تنقید کا نشانہ بنانا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر تو اِس مظاہرہ عام ہے اور اِس کا نشانہ زیادہ تر شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات بنتی ہیں۔ لیکن دنیا بھر میں اِس قسم کے کمنٹس کو باڈی شیمنگ کہا جاتا ہے یعنی کسی کے جسم، رنگ یا حلیے کی بنیاد پر اُس کے بارے میں منفی تبصرہ کرنا۔
دنیا کے ترقیافتہ ممالک میں باڈی شیمنگ کو نا صرف برا سمجھا جاتا ہے بلکہ اُس کے بارے میں قوانین بھی موجود ہیں۔