عظیم اداکار دلیپ کمار کو اب بھی گلابی رنگ پسندہے

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انڈین فلم انڈسٹری کے درخشاں ستارے محمد یوسف المعروف دلیپ کمار کی گلابی رنگ کی شرٹ پہنے ہوئے تصویر وائرل ہو رہی ہے۔

1940میں پشاور سے پونے منتقل ہونے والے اور ایک عرصے تک بالی ووڈ انڈسٹری پر راج کرنے والے عظیم ادکار دلیپ کمار کو آج بھی گلابی رنگ پہنا پسند ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انڈین فلم انڈسٹری کے درخشاں ستارے محمد یوسف المعروف دلیپ کمار کی گلابی رنگ کی شرٹ پہنے ہوئے تصویر وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلیپ کمار ایک آرام دہ کرسی پر پرسکون انداز میں چہرے پر ہلکی سے مسکراہٹ سجائے بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کیا سنی لیونی دوبارہ شادی کرنے والی ہیں؟

دلیپ کمار کی تصویر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک پاکستانی ڈاکٹر اور کالم نویس محمد تقی نے لکھا ہے کہ ’جن جن کو میری طرح گلابی رنگ پسند ہے ان کے لیے یہ سکون کا باعث ہے کہ برصغیر کی سب سے معروف شخصیت دلیپ کمار کو گلابی رنگ پسند ہے۔‘

ٹوئٹر کی ایک فبیحہ نامی صارف نے دلیپ کمار کی تصویر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اللہ آپ کو صحت اور خوشیاں نصیب کرے آپ انڈین فلم انڈسٹری کا کوہ نور ہیں۔‘

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ایک اور صارف نے دلیپ کمار کی پرانی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک تصویر کو نشان زدہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ پر دھاڑی بہت جچتی ہے۔

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے عظیم فنکار دلیپ کمار 96  برس ہو گئے ہیں۔ دلیپ کمار کے نام سے پہچانے جانے والے محمد یوسف خان 1922 میں پاکستان کے شہر پشاور میں پیدا ہوئے اور 1940 میں بھارت کے شہر پونے منتقل ہوئے گئے تھے۔

60 سالہ فلمی کریئر پر محیط سفر میں دلیپ کمار نے کئی کامیاب فلموں میں کام کیا۔ انہیں بالی ووڈ کی تاریخ کا کامیاب اور عظیم ترین اداکار تصور کیا جاتا ہے۔

متعلقہ تحاریر