ول اسمتھ ڈونلڈ ٹرمپ کے نقش قدم پر

ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ نے امریکی صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات میں صدارتی انتخاب میں حصہ لینا نئی بات نہیں ہے۔ امریکا میں ایسی شخصیات صدر کے عہدے پر فائز رہ چکی ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں ہالی ووڈ یا شو بز انڈسٹری میں کام کیا ہے۔ تاہم اب مشہور اداکار ول اسمتھ رونالڈ ریگن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے نقش قدم پر چلنا چاہتے ہیں۔

ہالی ووڈ کی مشہور فلم مین ان بلیک میں اداکاری کرنے والے ول اسمتھ نے مستقبل میں امریکی صدر کے لیے انتخاب لڑنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ پوڈ کاسٹ ‘پوڈ سییو امریکا’ میں گفتگو کرتے ہوئے ول اسمتھ نے کہا کہ وہ صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے بارے میں سوچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ میری قطعی رائے ہے اور میں پر امید ہوں۔ میں لوگوں کے درمیان افہام و تفہیم اور ہم آہنگی کے امکان پر یقین رکھتا ہوں۔ میں یقینی طور پر اپنا کردار ادا کروں گا چاہے وہ فنکارانہ ہو یا سیاسی میدان میں۔‘

یہ بھی پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کی کم جونگ ان کو انوکھی پیشکش

اداکار نے انکشاف کیا کہ انہوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کی وجہ سے سیاسی میدان میں اترنے پر غور شروع کیا ہے۔ انہوں نے یہ فیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ کے میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار بنانے کے منصوبے اور مسلم ممالک پر سفری پابندی کے بعد کیا تھا۔

ول اسمتھ ہالی ووڈ کے پہلے اداکار نہیں ہیں جو صدر کے عہدے پر فائز ہونا چاہتے ہیں بلکہ سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن بھی امریکی صدر بننے سے پہلے ہالی ووڈ اداکار تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی متعدد فلموں اور ٹی وی شوز میں نظر آچکے ہیں۔ اب ایسا لگتا ہے کہ جیسے ول اسمتھ نے ریگن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر