ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے نایاب پینٹنگ فروخت کردی

ٹاور آف کتبیہ مسجد کو سر ونسٹن چرچل نے 1943میں بنایا تھا۔

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے برطانیہ کے سابق وزیراعظم سر ونسٹن چرچل کی پینٹنگ ریکارڈ قیمت میں نیلام کردی۔ سابق شوہر اور ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ کی جانب سے دیئے گئے تحفے کو فروخت کرنے پر مداح اداکارہ سے ناراض ہوگئے۔

سر ونسٹن چرچل کی بنائی گئی آخری پینٹنگ میں مراکش کی تاریخی عمارت ’مسجد کتبیہ‘ کے گرد غروب آفتاب کا منظر دکھایا گیا ہے جبکہ پس منظر میں کوہ اطلس بھی دکھائی دیتے ہیں۔ اس پینٹنگ کا نام ’ٹاور آف کتبیہ مسجد‘ ہے جسے 1943 میں تیار کیا گیا تھا۔

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کی ملکیت میں رہنے والی یہ نایاب پینٹنگ لندن کے نیلام گھر کرسٹیز میں 83 لاکھ پاؤنڈ میں فروخت کردی گئی ہے۔ یہ رقم نیلامی سے قبل تعین کی گئی رقم سے چار گناہ زیادہ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Christie’s (@christiesinc)

یہ بھی پڑھیے

ملکہ حسن بننے کے بعد بھی ڈائریکٹر نے پلاسٹک سرجری کا مشورہ دیا

بریڈ پٹ سر ونسٹن چرچل کے کام سے بےحد متاثر ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے جولی کو یہ پینٹنگ تحفے میں دی تھی۔ کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نے یہ پینٹنگ فلاحی کاموں کے لیے رقم جمع کرنے کے لیے فروخت کی ہے۔

ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ کے مداحوں نے 2011 میں تحفے میں دیئے جانے والے اس شاہکار کو نیلام کرنے پر اداکارہ سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی طلاق 2019 میں ہوگئی تھی اور اس وقت سے دوںوں کی راہیں جدا ہیں۔

متعلقہ تحاریر