لفافہ ڈائن: سب گندہ ہے پر دھندا ہے یہ

لفافہ ڈائن میں پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کے پیچھے چھپی تلخ حقیقتوں سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔

پاکستان کی پہلی اردو اسٹریمنگ سروس اردو فلکس کی نئی ویب سیریز لفافہ ڈائن کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔ پاکستان میں نیوز چینلز کی ریٹنگز کی دوڑ اور اینکر پرسنز کی زندگی کو کبھی اس طرح موضوع بحث نہیں بنایا گیا تھا جس طرح اِس فلم میں بنایا گیا ہے۔

اردو فلکس غیر روایتی موضوعات پر پروگرامز بنا کر تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے۔ نئی ویب سیریز ’لفافہ ڈائن‘ میں پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کی تلخ حقیقتوں سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔

پاکستانی نیوز چینلز میں صحافت کے شعبے کو جھوٹ، رشوت اور بدلے کی آگ نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ نیوز چینلز کے مالکان ریٹنگ کے لیے نت نئے حربے آزماتے ہیں اور بعض اوقات اینکر پرسنز اسی ریٹنگ کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں۔ تاہم چند صحافتی ادارے اب بھی بڑی مشکل سے صحافتی اقدار کو اپنائے ہوئے ہیں۔

نیوز چینلز اور اینکرز کی اندرونی کہانیوں پر مبنی اس سیریز میں پاکستانی اداکارہ مشال خان اینکر پرسن علینہ علی کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

مشال خان پاکستانی ڈراموں میں منفرد کردار ادا کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں۔ اس مرتبہ بھی اداکارہ نے علینہ علی جیسا غیر روایتی کردار نبھا کر مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ مشال خان نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لفافہ ڈائن کا ٹریلر بھی شیئر کیا جس پر پاکستانی اداکار عمران عباس سمیت صارفین نے انہیں خوب داد دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mashal Khan (@mashalkh)

لفافہ ڈائن کی ہدایتکاری کے فرائض راؤ ایاز شہزاد نے انجام دیئے ہیں جبکہ اسے فرحان گوہر نے پروڈیوس کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں میڈیا کی تاریخ کا انوکھا واقعہ

پاکستانی ڈراموں اور فلمز میں تو اس قسم کے موضوع پر کبھی بات نہیں کی گئی البتہ انڈیا میں نیوز چینلز کی حقیقت کو بالی ووڈ کی فلم پیپلی لائیو میں دکھایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اردوفلکس پر پاکستانی ویب سیریز کے علاوہ دستاویزی فلمز، کارٹونز اور ترک ڈرامے بھی موجود ہیں۔

متعلقہ تحاریر