کنگنا رناوت ایک بار پھر تنقید کی زد میں

اداکارہ نے ٹوئٹر پر ثقافت کی نمائندگی کرنے والی خواتین کی تصویر شیئر کی تو صارفین نے ان پر ہی تنقید شروع کردی۔

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کنگنا رناوت اپنے بیانات کے باعث اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی ثقافت کی نمائندگی کرنے والی خواتین کی قدیم تصویر شیئر کی ہے جس کے بعد وہ ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔

اداکارہ نے ایک قدیم تصویر شیئر کی جس میں 3 خواتین اپنے ثقافتی لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔ اپنی ٹوئٹ میں کنگنا رناوت نے لکھا کہ ’یہ خواتین اپنی تہذیب اور ثقافت کی نمائندگی کررہی ہیں۔ آج کل لوگ امریکی ثقافت پر چل رہے ہیں۔‘

 جس کے بعد ٹوئٹر صارفین نے اداکارہ کی کچھ پرانی تصاویر شیئر کیں جن میں کنگنا نے اسی طرز کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ صارفین نے کنگنا رناوت کے حالیہ بیان پر پرانی تصاویر کا حوالہ دیتے ہوئے تنقید کی۔

یہ بھی پڑھیے

کنگنا رناوت متنازع بیانات کے باعث پھر پھنس گئیں

 ایک صارف نے ایسی تصویر بھی شیئر کی جس میں اداکارہ پھٹی ہوئی جینز پہنی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے کہ جب کنگنا رناوت نے خواتین کے لباس پر تنقید کی ہو اورعوام کی جانب سے خود تنقید کا سامنا نہ کیا ہو۔ اس سے قبل کنگنا رناوت نے امریکی گلوکارہ ریحانہ کے ٹوئٹ پر تنقید کی تھی جس پر ٹوئٹر انتظامیہ نے ان کا اکاؤنٹ عارضی طور پر بند کردیا تھا۔

کنگنا نے متعدد مواقع پر بالی ووڈ کی اداکاراؤں پر تنقید کی ہے جن میں دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، تاپسی پنوں اور دیگر اداکارائیں شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر