فخر عالم پاکستان کے سب سے بڑے رئیلٹی شو کی میزبانی کریں گے

شو میں ایک ہزار افراد سے زیادہ پر مشتمل اسٹاف، 100 سے زیادہ کیمرا مین اور ڈرونز نصب یا استعمال کیے جائیں گے۔

پاکستان کے مشہور گلوکار اور اداکار فخر عالم ملک کے سب سے بڑے رئیلٹی شو کی میزبانی کرنے جارہے ہیں۔ وہ ’مشن پرواز‘ کے سلسلے میں کافی عرصے سے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ساتھ منسلک ہیں۔

حال ہی میں فخر عالم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کے سب سے بڑے رئیلٹی شو کی میزبانی کا اعلان کیا ہے جو ان کا خواب تھا۔

اداکار نے ٹوئٹر پر پروڈکشن ٹیم کی تفصیلات شیئر کی ہیں جس کے مطابق پروگرام میں ایک ہزار افراد سے زیادہ پر مشتمل اسٹاف، 100 سے زیادہ کیمرا مین اور ڈرونز نصب یا استعمال کیے جائیں گے۔

انہوں نے لکھا کہ ‘میں نے کئی پروگرامز کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیے ہیں لیکن کبھی بھی اتنا وسیع اور چیلنجنگ کام نہیں کیا ہے۔

فخر عالم ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصاویر میں فوجی وردی میں ملبوس نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ایمن خان انسٹاگرام پر فالوورز کیسے بڑھاتی ہیں؟

فخر عالم نے ٹوئٹ میں بتایا کہ اردن کی فوج نے پاکستان کی مہمان نوازی کو سراہا ہے۔

جس کے بعد عوام نے ان کے لیے اور ان کے پروگرام کے لیے نیک خوہشات کا اظہار کیا ہے۔

شو کے فارمیٹ سے متعلق تاحال کوئی تفصیلات نہیں جاری کی گئیں ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس شو کا فارمیٹ کیا ہوگا؟ کیا یہ انڈین شو ‘فیئر فیکٹر’ کی طرح کا ہوگا یا اس سے مختلگ؟ عوام کو اس رئیلٹی شو کا بے صبری سے انتظار ہے۔

 

متعلقہ تحاریر