اداکارہ ریما کی اداکار شان سے ملاقات

شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ ’دونوں فنکار پھر سے کسی نئے منصوبے پر کام شروع  کرنے جارہے ہیں۔‘

فلم ’بلندی‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی جوڑی اداکارہ ریما خان اور اداکار شان شاہد نے لاہور میں ملاقات کی ہے۔ شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ ’دونوں فنکار پھر سے کسی نئے منصوبے پر کام شروع  کرنے جارہے ہیں۔‘

گذشتہ دنوں اداکارہ ریما نے انسٹاگرام پر اداکار شان شاہد سے ملاقات کی تصاویر شیئر کی تھیں۔ ملاقات سے متعلق اداکارہ ریما کا کہنا تھا کہ شان اور پپو سمراٹ کے ساتھ بہت اچھی گفتگو رہی ہے۔ ہم چند نئے منصوبوں پر کام شروع کرنے جارہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

پاکستان کی فلم انڈسٹری کے اداکار اور ہدایتکار شان شاہد نے 2019 میں اپنی نئی فلم پیار ہو جاتا ہے پھر سے بنانے کا اعلان کیا تھا۔ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اس فلم میں ریما خان بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

رومانوی کہانی پر مبنی اس فلم کی کہانی مکمل ہوچکی ہے اور شوٹنگ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ شان کی نئی فلم آئندہ سال ریلیز ہوگی۔

ریما خان کے فنی کیریئر کی ابتداء

ریما خان نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1990 میں ریلیز ہونے والی فلم بلندی سے کیا تھا۔ فلم میں ریما کے مدمقابل شان شاہد نے ہیرو کا کردار ادار کیا تھا تاہم شان شاہد اس سے قبل کئی ایک فلموں میں چائلڈ اسٹار کے طور پر کردار ادا کرچکے تھے۔

فلم بلندیکی کامیابی کے بعد دونوں فنکاروں نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔ بلندیمیں ریما خان کے نیم کلاسیکل رقص کو بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔ بلندی اپنی باکس آفس پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

خواتین کے عالمی دن پر علی گل پیر کا گانا جاری

ریما نے اپنے 25 سالہ فنی کیریئر میں 200 سے زیادہ فلموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ 2011 میں ریما نے امریکا کے ماہر قلب ڈاکٹر طارق شہاب کو اپنا جیون ساتھی بنا کر ایک شاندار ازدواجی زندگی کا آغاز کیا۔

اگرچہ اداکارہ ریما اب فلموں میں کام نہیں کر رہی ہیں لیکن شوبز سے کسی نہ کسی صورت جڑی رہتی ہیں۔ تقریبات میں، اشتہارات میں یا پیغامات میں گاہے گاہے وہ مداحوں کو اپنی موجودگی کا احساس دلاتی رہتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر