اداکارہ ریما خان منیبہ مزاری کی فیشن فلم کی پروموٹر

منیبہ مزاری کا کہنا ہے کہ ’کوئی کہانی صرف اس صورت میں یاد رکھی جاتی ہے جب وہ منفرد اور خاص ہو۔‘

پاکستانی اداکارہ ریما خان منیبہ مزاری کی فیشن فلم کو پروموٹ کر رہی ہیں۔ منیبہ مزاری جو دنیا بھر میں ’آئرن لیڈی‘ کے نام سے مشہور ہیں۔ حال ہی میں مشہور ملبوساتی برانڈ ’لاجوانتی‘ نے منیبہ مزاری کو ایک فیشن فلم میں دکھایا ہے۔

منیبہ مزاری نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کوئی کہانی صرف اسی صورت میں یاد رکھی جاتی ہے جب وہ منفرد اور خاص ہو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muniba Mazari (@muniba.mazari)

منیبہ مزاری کی فیشن فلم کو اداکارہ ریما خان نے انسٹاگرام پر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ منیبہ آپ کو اپنے بارے میں ایک کہانی سنانے جارہی ہیں۔ یہ ایک ایسی کہانی ہے جسے آپ کو یاد رکھنا چاہیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی اداکاراؤں کا نیا فیشن اسٹیٹمنٹ

2007 میں منیبہ مزاری ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں وہ شدید زخمی ہوگئی تھیں۔ اس حادثے نے منیبہ مزاری کو پوری زندگی کے لیے مفلوج بنادیا ہے لیکن ان کے خاوند گاڑی سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ اس حادثے کے بعد منیبہ مزاری کو 2 سال تک اسپتال کے بستر پر رہنا پڑا تھا جس کے بعد وہ وہیل چیئر پر آگئیں تھیں۔

منیبہ مزاری کی زندگی کے برُے دن اس حادثے کے بعد شروع ہوئے جب ان کے شوہر نے انہیں طلاق دے دی تھی۔ صرف شوہر نے ہی نہیں بلکہ ان والد نے بھی اُنہیں اکیلا چھوڑ دیا تھا۔

منیبہ مزاری نے رونے کی بجائے ہمت اور بہادری سے حالات کا مقابلہ کیا اور اپنے گود لیے ہوئے بیٹے کو تنہا پالا۔ منیبہ مزاری کے مطابق ان کی اصل طاقت ہمیشہ ان کی والدہ رہی تھیں جو انہیں حوصلہ اور طاقت دیتی تھیں۔

2015 میں منیبہ مزاری کو اقوام متحدہ کا خیرسگالی سفیر بنایا گیا تھا اور انہیں پاکستان کی سب سے پہلی اقوام متحدہ کی سفیر بننے کا اعزاز حاصل ہے۔

متعلقہ تحاریر