آغا علی کی اہلیہ میا خلیفہ کے ساتھ کام کرنے سے کیوں روکتی ہیں؟
اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ ’میری اہلیہ کو میرا میا خلیفہ کے ساتھ کام کرنا پسند نہیں۔‘
پاکستانی اداکار آغا علی اور نجی ٹی وی چینل سے آن ایئر ہونے والے ڈرامے ’جھوٹی‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار یاسر حسین کے درمیان ہونے والے مکالمے کے ہر طرف چرچے ہورہے ہیں۔
واو 360 پی کے یوٹیوب چینل پر دیے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں جب یاسر حسین نے پروگرام کے میزبان آغا علی سے پوچھا کہ وہ کون سے اداکارہ ہیں جن کے ساتھ کام کرنے پر حنا (ان کی اہلیہ) منع کرتی ہیں؟
اِس سوال پر آغا علی نے بتایا کہ ان کا میا خلیفہ کے ساتھ کام کرنا اہلیہ کو پسند نہیں۔
اس پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اداکار یاسر حسین نے پوچھا کہ ’میا خلیفہ کون ہیں؟‘۔ جس پر اداکار آغا علی نے زور کا قہقہ لگاتے ہوئے یاسر حسین کو گوگل کرنے کو کہا اور ساتھ یہ بھی بتایا کہ جب میا خلیفہ مشہور ہوئی تھیں تو میں نے بھی گوگل ہی کیا تھا۔
آغا علی نے بتایا کہ ’شادی کے بعد زندگی میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی صرف معمولات تبدیل ہوگئے ہیں۔ پہلے بہت جذباتی تھا لیکن اب پرسکون رہتا ہوں۔‘
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایان نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ کیوں میا خلیفہ کے ساتھ کام نہیں کرسکتے؟ کیا آپ اُن سے بہتر ہیں؟‘
احتشام نامی انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ’اُن لوگوں کے لیے خاموشی ہونی چاہیے جو یہ سمجھتے ہیں کہ یاسر حسین میا خلیفہ کو نہیں جانتے۔‘
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ ریما خان منیبہ مزاری کی فیشن فلم کی پروموٹر
اداکار آغا علی اور حنا الطاف گذشتہ برس مئی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔