عاصم اظہر کی والدہ کی دوبارہ سیاست میں انٹری

اداکارہ گل رعنا نے الیکشن لڑنے کے لیے کمر کس لی ہے۔

پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کی والدہ اور اداکارہ گل رعنا نے ایک مرتبہ پھر سیاست میں قدم رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ اداکارہ نے 2018 میں پیپلز پارٹی کی ٹکٹ سے الیکشن لڑا تھا لیکن اس مرتبہ انہوں نے کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اظہار نہیں کیا ہے۔

پاکستانی ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری سے سب کا دل جیتنے والی اداکارہ گل رعنا نے دوبارہ سیاست میں آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ عاصم اظہر کی والدہ نے حالیہ انٹریو میں بتایا کہ ان کا اصل مقصد قومی اسمبلی تک جانا ہے۔ گل رعنا کہتی ہیں کہ اب ان کی زندگی کا مذید سفر سیاست کی جانب رواں دواں رہے گا۔ اگر انہیں سیاسی ذمہ داریاں مل گئیں تو وہ ڈراموں میں اداکاری کو خیرباد کہہ دیں گی تاہم تھیٹر کو جاری رکھیں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Metronome (@officialmetronome)

سال 2018 کے عام انتخابات میں گل رعنا نے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے حصہ لیا تھا۔ پی ایس 94 (لیاری) کے حلقے سے الیکشن لڑنے والی اداکارہ نے کل 2458 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ اس حلقے سے ایم کیو ایم پاکستان کے محمد وجاہت 32729 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

کرونا کے سائے میں عاطف اسلم کا کراچی میں کانسرٹ

ماضی میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اب بھی بلاول کو ہی اپنا لیڈر مانتی ہیں یا بیٹے کی طرح تبدیلی کی حمایت میں سامنے آئیں گی؟ اس بارے میں انہوں نے کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ عاصم اظہر اکثر و بیشتر وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پیغامات شیئر کرتے رہتے ہیں جبکہ 2017 میں گل رعنا کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ لی گئی تصویر اب تک انٹرنیٹ پر چھائی ہوئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gul e Rana (@guleranaofficial)

متعلقہ تحاریر