سائرہ یوسف اور بلال اشرف کی تصویر پر نئی بحث
مداح اس تصویر کو نئے تعلقات کی شروعات سمجھ رہے ہیں۔

پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ سائرہ یوسف اپنے سابق شوہر اداکار شہروز سبزواری سے طلاق کے بعد سے سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے مشہور اداکار بلال اشرف کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس نے ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔
اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مشہور اداکار بلال اشرف کی تعریف کی ہے۔
View this post on Instagram
کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ سائرہ یوسف اور بلال اشرف کا کوئی نیا پروجیکٹ آرہا ہے جبکہ بیشتر مداحوں نے اس تصویر کو ایک نئے تعلقات کی شروعات قرار دیا ہے۔ نیا پروجیکٹ ہو یا تعلقات کی شروعات مداحوں نے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اس سے قبل اداکار بلال اشرف نے بھی اپنے انسٹاگرام پر اپنی اور اداکارہ سائرہ یوسف کی تصویر شیئر کی تھی۔
View this post on Instagram
بلال اشرف اور سائرہ یوسف کے مداح دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر خوش ہیں چاہے وہ اسکرین پر ہوں یا پس پردہ۔

نومبر 2020 میں اداکارہ سائرہ نے اداکار اور پروڈیوسر شہریار منور کے ساتھ فوٹو شوٹ کروایا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہوگیا تھا۔ اس فوٹو شوٹ نے مداحوں کو تشویش میں ڈال دیا تھا کہ کیا یہ جوڑا مستقبل کی تیاری کر رہا ہے؟
یہ بھی پڑھیے
سائرہ یوسف اور شہریار منور کا نیا فوٹو شوٹ
سابقہ شوہر شہروز سبزواری سے طلاق کے بعد سائرہ یوسف کی شہریار منور کے ساتھ تصاویر منظرعام پر آئیں تو مداحوں نے دونوں کے مابین رومانوی تعلقات کی قیاس آراییاں کی تھیں۔

اسی طرح سائرہ یوسف اور بلال اشرف کی حالیہ تصاویر کو ان کے مداح دونوں کے درمیان تعلقات کی نئی شروعات سمجھ رہے ہیں۔ لیکن ان دونوں میں سے کسی نے بھی تاحال کوئی وضاحت پیش نہیں کی ہے۔









