کیا پاکستانی دنانیر کی ‘پاوری’ انڈیا میں ختم ہوگئی ہے؟

دہلی پولیس کے مطابق کچھ 'پاوریز' غیر قانونی بھی ہوتی ہیں۔

پاکستان کی دنانیر نے جو پارٹی شروع کی تھی وہ اب انڈیا میں اختتام پذیر ہے۔ بالی ووڈ اداکار رتیش دیشمکھ کی اہلیہ اور سابق اداکارہ جنیلیا ڈی سوزا نے پاوری انداز میں فریکچر کی کہانی سنادی۔ انڈین پولیس نے حقے ملنے پر پاوری ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان اور انڈیا کے بیشتر فنکار سوشل میڈیا پر شروع ہونے والی دنانیر کی پارٹی کا حصہ بنے لیکن اب یہ ‘پاوری’ ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

جنیلیا ڈی سوزا نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاوری ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے ہاتھ کے فریکچر کی پوری کہانی سنادی۔ رتیش دیشمکھ کی اہلیہ نے دنانیر کا پاوری انداز اپناتے ہوئے کہا کہ یہ ہم ہیں، یہ ہماری اسکیٹنگ ہے اور یہ ہماری ریکوری ہورہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Genelia Deshmukh (@geneliad)

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی فنکار پاوری سے بیزار لیکن بالی ووڈ کی پارٹی جاری

دوسری جانب دہلی پولیس نے راجوری گارڈن کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر حقہ بار پر چھاپہ مارا اور 24 حقے ملنے پر پاوری ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ ‘یہ ہم ہیں، یہ حقے ہیں، اور اب پاوری نہیں ہورہی ہے۔

دہلی پولیس کے آفیشل اکاؤنٹ سے کیے جانے والے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا گیا کہ کچھ پاوریز نہ صرف صحت کے لیے مضر ہیں بلکہ وہ غیر قانونی بھی ہوتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر