بالی ووڈ اسٹارز ‘طوفان’ کی داد دینے لگے

فرحان اختر کی طوفان 21 مئی کو ایمازون پرائم پر نشر کی جائے گی۔

بالی ووڈ اداکار فرحان اختر کی نئی فلم ’طوفان‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ انڈسٹری کے نامور اداکار سلمان خان، شاہ رخ خان اور ریتھک روشن سمیت دیگر نے فرحان اختر کو داد دی۔

انڈیا کے معروف اداکار فرحان اختر کی نئی فلم طوفان کا پہلا ٹیزر آیا اور آتے ہی چھا گیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فرحان اختر نے فلم کی پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ محبت کی ایک انہونی داستان کو پیش کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کررہے ہیں۔

انڈین فلم انڈسٹری کی متعدد معروف شخصیات نے طوفان کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنا ردعمل دیا ہے۔

بالی ووڈ کے بادشاہ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان نے ٹوئٹ میں فرحان اختر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ہمیشہ ان کے کام سے متاثر ہوتے ہیں۔ شاہ رخ خان نے فلم کی ٹیم کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھی ٹوئٹر پر فرحان اختر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ٹیزر زبردست لگ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ کی مشترکہ فلم پروڈکشن

ریتھک روشن نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ فلم کے ٹیزر نے انہیں حیران کردیا ہے اور انہیں تعریف کے لیے الفاظ نہیں مل رہے ہیں۔

تیلگو فلموں کے سپر اسٹار مہیش بابو نے ٹوئٹ کیا کہ انہیں فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی فرحان اختر کو مبارکباد دی۔

 طوفان میں فرحان اختر نے عزیز علی باکسر کا کردار نبھایا ہے۔ راکیش اوم پرکاش کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 21 مئی کو ایمازون پرائم پر نشر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ فرحان اختر اور راکیشن اوم پرکاش ‘بھاگ ملکھا بھاگ’ جیسی کامیاب فلم بناچکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر