گلوکار اذان سمیع اب فلم میں اداکاری کریں گے؟

نامور موسیقار اور گلوکار عدنان سمیع خان کے صاحبزادے اذان سمیع خان عندیہ دیا ہے کہ وہ اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھنے جارہے ہیں۔

نیوز 360 کو دیے گئے انٹرویو میں اذان سمیع نے کہا کہ ’مجھ سے لوگ موسیقی کے بارے میں سوال کرتے ہیں تو میں کہتا ہوں کہ جہاں میں ایک عظیم موسیقار کا بیٹا ہوں وہیں ایک عظیم اداکارہ کا بھی بیٹا ہوں۔ میرے لیے اداکاری اتنی ہی اہمیت رکھتی ہے جتنی موسیقی رکھتی ہے۔‘

یہ بھی دیکھیے

عورتوں میں ہمت پیدا کرنے میں وقت لگے گا، زارا نور عباس

انہوں نے کہا کہ ’اداکاری اور موسیقی میرے لیے شوق نہیں بلکہ کام ہیں اور اِن دونوں کاموں کی ہی بہت اہمیت ہے۔ یہ کوئی کھیل نہیں ہے اور لوگوں نے ان کاموں میں پوری پوری زندگیاں گزاردی ہیں۔‘

اذان سمیع نے کہا کہ ’ایک فلم میں اداکاری سے متعلق بات چل رہی ہے۔ میری کوشش ہوگی کہ اداکاری بھی اتنے ہی دل اور توجہ سے کروں جیسے موسیقی کی ہے۔‘

متعلقہ تحاریر