گریمیز ایوارڈز پر خواتین گلوکارائیں چھائی رہیں
امریکی گلوکارہ بیونسے نے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے 28 ویں بار اعزاز اپنے نام کیا اور سب سے زیادہ گریمیز ایوارڈز جیتنے والی گلوکارہ بن گئیں۔
اِس سال گریمیز ایوارڈ پر خواتین گلوکارائیں چھائی رہیں اور بیونسے، میگن اسٹالیئن، بلی ایئلیش اور ٹیلر سوئفٹ سمیت دیگر خواتین میوزک فنکارائیں ایوارڈز اپنے نام کر گئیں۔
گریمیز ایوارڈ کی تقریب ہمیشہ کی طرح بڑی راتوں میں سے ایک کے طور منائی جاتی ہے۔ تقریب کا اہتمام امریکی شہر لاس اینجلس میں کرونا سے بچاؤ سے متعلق احتیاطی تدابیر کے تحت کیا گیا تھا جہاں فنکاروں نے سماجی فاصلے کو برقرار رکھا تھا۔
امریکی گلوکارہ بیونسے نے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے 28 ویں بار اعزاز اپنے نام کیا اور سب سے زیادہ گریمیز ایوارڈز جیتنے والی گلوکارہ بن گئیں۔
اُنہیں اُن کے گانے بلیک پریڈ پر گریمیز بیسٹ آر اینڈ بی پرفارمنس ایوارڈ بھی دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
جنت مرزا ٹک ٹاک کے بعد اب فلم میں بھی نظر آئیں گی
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے البم فوکلور پر البم آف دا ایئر کا اعزاز اپنے نام کیا۔ یہ اعزاز حاصل کرنے والی وہ پہلی خاتون گلوکارہ بن گئی ہیں۔ اُنہوں نے اپنے مداحوں اور شائقین کا شکریہ ادا کیا کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہ اُن کی وجہ سے ٹیلر سوئفٹ کو یہ اعزاز ملا ہے۔
View this post on Instagram
ریپ گلوکارہ میگن اسٹیلئن نے بیسٹ نیو آرٹسٹ سمیت 3 اعزازات اپنے نام کیے اور اپنے چاہنے والوں کو اپنی لہو گرما دینے والی پرفارمنس سے حیران کر دیا۔
اُدھر امریکی گلوکارہ بلی ایلیش نے ریکارڈ آف دا ایئر کا اعزاز اپنے نام کیا اور اپنی تصویر انسٹا گرام پر شیئر بھی کی ہے۔
View this post on Instagram
گریمیز کی تقریب میں خواتین فنکاراؤں نے دھواں دھار پرفرمنسز دیں جو کہ کرونا کی وباء کے دوران دیکھنے کو نہیں مل پا رہی تھیں۔